موسم سرما میں وادی جلڈھکا سیاحوں کے استقبال کے لئے تیار ہے
نیوزٹوڈے اردو: موسم سرما میں وادی جلڈھکا اپنی خوبصورتی کے ساتھ سیاحوں کے استقبال کے لئے تیار ہے۔ میدانی علاقوں کے کمائی سے ہندستان کا آخری گاو¿ں تقریبا 6 ہزار فٹ کی بلندی پر 35 تفرےح گاہ اب مسافروں کے انتظار میں ہیں۔ جلڈاھکا آفبیٹ ٹورزم ایسوسی ایشن کے کوآرڈی نیٹر پرنائے برییلی نے کہا کہ تنہائی پسند کرنے والوں کے لئے وادی جلڈاھکا کا کوئی دوسرا متبادل نہیں ہے۔ کئی نئے تفرےح گاہ بنائے گئے ہیں۔اگر حکومت نے انہیں سرخیوں میں لایا ہوتا توبہت سارے لوگوں کو روزی روٹی مہیاکرپاتے ۔جلڈاھکا علاقے کو سیاحوں میں مقبول بنانے کے لئے سیاحت کا کاروبار ایک طویل عرصے سے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کے ذریعہ قائم کردہ ہوم اسٹیزس سیاحوں کے استقبال کے لئے تیار ہیں۔ ٹریکنگ سے محبت کرنے والوں کے لئے خوبصورت راستے بنائے گئے ہیں۔ کمائی سے لے کر ٹوڈے ٹنڈا تک تقریبا 35 مکانات ہیں۔ یہ سب مقامی رہائشیوں کے اقدام پر بنایا گیا ہے۔ اس وقت کمائی ، موری بستی ، دالگاو¿ں ، رنگو ، جھالونگ ، پروان ، بندو ، گوڈک ، چیسانگ ، ٹوڈ ، پامسی ، پلاہ ، تانگدھار میں مکانات ہیں۔ پومسی اور پالا کے علاقے ٹوڈ سے آگے ہیں۔ سطح سمندر سے 5500فٹ بلندی پر بھوٹان کی سرحد پر واقع پمسی اور پالاسے تینوں ممالک ہند ، بھوٹان اور چین کے بو ڈوکلام کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔حال ہی میںجلپائی گوڑی ہری ہر،چترنجن بھومک ،سنمیو بندپادھیائے اور پردیپ پرمانک سمیت کئی جلڈاھکاکے مختلف علاقوں کا تفرےح کرکے آئے ہیں۔وہ ہر جگہ سفر کرنے کے لئے مثالی ہے۔ علاقوں میں سیاحت کی بہتات ہے۔ تشہیر کی کمی کی وجہ سے مقامات بہت سے لوگوں کو معلوم نہیں ہیں۔ٹےچر نیلنجن مستری ڈوارس ،ترائی ، نشیبی علاقوں اور پہاڑیوں میں سیاحوں کے نئے مقامات تلاش کرنے کے لئے مستقل طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلڈاھکاتھانہ کے جھالنگ اور اس کے آس پاس کے علاقے ایک دوسرے سے شکل اور خوبصورتی کا مقابلہ کرتے ہیں۔ اگر ان جگہوں پر راستہ نہیں بنایاجائے تو تفرےح کر نا بے کار ہیں ۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں