علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے اپنے سابق96کامیاب طلبہ کی فہرست جاری کی
| علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے اپنے سابق96کامیاب طلبہ کی فہرست جاری کی |
نیوزٹوڈے اردو:1875میںمحمڈن اینگلو اورینٹل کالج کے طورپر معرض وجود میں آنے کے بعد معیار تعلیم میں انفرادیت اور عام مقبولیت حاصل کرنے کے بعد 1920میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے عالمی شہرت حاصل کی۔تقریب ایک صدی تک ملک کی خدمت اور عالمی طورپر ملک کو منفرد شناخت دلانے کے لئے کو کئی ہونہار فارغین دئے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا رینک:
سابق طلبہ وطالبات کی مجموعی اہمیت کے لحاظ سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی دنیا میں 393 ویں، ایشیا میں 75 ویں اور ہندستان میں 7 ویں نمبر پر ہے۔حال ہی میں علی پور گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طرف سے یونیورسٹی کے سابق 96کامیاب شخصیات پر مشتمل ایک فہرست جاری کی گئی ہے جن میں سابق صدر جمہوریہ ذاکر حسین، مشہور فلم ساز جاوید اختر، مشہور فلم اداکارہ نصیر الدین شاہ، سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری ،مجاہدین آزادی خان عبدالغفار خان،مولانا محمد علی جوہر،مولاناشوکت علی،گورنر عارف محمد خان ،رفیع احمد قدوائی ،مشہور کھلاڑی دھیان چندسمیت کئی بڑی شخصیات کے نام شامل ہے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 96 قابل ذکر سابق طلبہ کی فہرست :
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 96 قابل ذکر سابق طلبہ کی فہرست ان کے ویکی صفحات کی مقبولیت کے لحاظ سے دی گئی جس کی ترتیب مندرجہ ذیل ہے،نصیر الدین شاہ،دھیان چند،جاوید اختر، محمد حامد انصاری،کل بھوشن کھربندا،ذاکر حسین، دلیپ تاہی،انوبھوسنہا،شیخ محمد عبداللہ،ایوب خان،عارف محمدخان،خان عبدالغفار خان،اعظم خان، انڈرویل،خواجہ نظام الدین، بیگم پارہ،ملک غلام محمد،لالہ امر ناتھ،مولانا محمد علی جوہر،ایم اے جی عثمانی،عرفان حبیب،حبیب تنویر،شکیل بدایونی،سید مجتبیٰ علی، مولاناشوکت علی،منیرچودھری، صاحب سنگھ ورما،مہندر پرتاپ،محمد منصور علی، پوناتھیل کنجب دلا،بیجان عبدالکریمی،محمد عبدالرحیم، رفیع احمد قدوائی ،ظفر علی خان، کے کے محمد، مجاز،مشتاق علی، کلب صادق، اقبال خان، فرنک ایف اسلام، اشوک سیٹھ، محمد احمد سعید خان چھیتری، حکیم سید ظل الرحمن، محمد اختر الزمان، طلعت احمد ،ضیا ءالدین احمد، رودیدخان، اصغر وجاہت، ماجد حسین، گوہر رضا، سید غلام نبی فائی، محسن ولی، عبید صدیقی، لیاقت حیات، راجیو کمار ورشینی، سید سجاد حیدر یالدرم، اقبال علی شاہ، محمد اشرف کچھوچھوی، اشوری پرشاد، آسمہ حسین، ظہور قاسمی، سید ضیا ءالرحمن، پیر الٰہی بخش، عبداللہ قریشی الازہری، کے ایم بہار الاسلام، میاںغلام جیلانی، شاہد جمیل، سید حمید الحسن، یاسر شاہ، جمال خواجہ، عبدالقیوم انصاری، ایم اے غفار، روحی زبیری، ایس ایم خان، فرحت بصیر خان، سید علی نواب، فیصل ہوار، بلال نازکی،یعقوب حسن سید، عبیدا لرحمن صدیقی، احمد حسین، سعیدہ فیضی، ذوالفقار نقوی، خان حبیب اللہ خان، سید بابر اشرف، مشتاق احمد اعظمی، چودھری عبدالحمید خان، ابو الحسن صدیقی، ہارش باسوانی، محمد غلام ربانی، محمد گلریز، دیپا سلیم عرفان، ڈاکٹر محمد محب الحق، سید انوار الحق نقوی اور سوربھ سومن کے نام شامل ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں