تازہ ترین

Post Top Ad

اتوار، 12 دسمبر، 2021

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے قابل ذکر96سابق طلبہ کی فہرست میں وزیر غلام ربانی کانام شامل

 علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے قابل ذکر96سابق طلبہ کی فہرست میں وزیر غلام ربانی کانام شامل

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے قابل ذکر96سابق طلبہ کی فہرست میں وزیر غلام ربانی کانام شامل
 علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے قابل ذکر96سابق طلبہ کی فہرست میں وزیر غلام ربانی کانام شامل


مادرعلمی کے ذریعہ اپنے قابل ذکر طلبہ کی فہرست میںشامل کیاجانا میرے لئے باعث مسرت ہے اورمستقبل کے لئے مزیدبلندی تک جانے کے لئے مشعل راہ ہے۔وزیر غلام ربانی

نیوزٹوڈے اردو:حال ہی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 96 قابل ذکر سابق طلبہ کی فہرست ان کے ویکی صفحات کی مقبولیت کے لحاظ سے ترتیب دی گئی ہے۔ ڈائرکٹری کی اس فہرست میں اسلام پور محکمہ کے گوالپوکھر حلقہ سے ایم ایل اے ومغربی بنگال حکومت کے کابینہ وزیر برائے محکمہ اقلیتی امورومدرسہ تعلیم غلام ربانی کا نام بھی شامل ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ڈائرکٹری کی طرف سے ترتیب دی گئی اس فہرست میں ریاستی وزیر غلام ربانی کانام 91ویں مقام پر ہے۔واضح رہے کہ 96افراد پر مشتمل فہرست میں کئی بڑی بڑی شخصیات ہیںجن میں سابق صدر جمہوریہ ذاکر حسین، مشہور فلم ساز جاوید اختر، مشہور فلم اداکارہ نصیر الدین شاہ، سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری ،مجاہدین آزادی خان عبدالغفار خان،مولانا محمد علی جوہر،مولاناشوکت علی،گورنر عارف محمد خان ،رفیع احمد قدوائی ،مشہور کھلاڑی دھیان چندسمیت کئی بڑے نام قابل ذکر ہے۔

ریاستی وزیر غلام ربانی کانام اس فہرست شامل ہونے سے ان کے اسمبلی حلقہ سمیت پورے بنگال کے علمی، ادبی ، سیاسی اور سماجی حلقوںمیںخوشی کاماحول ہے۔اس اعزاز پروزیرغلام ربانی کو سبھی حلقوں سے مبارکباد پیش کئے جارہے ہیں۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 96قابل ذکر اور شہرت یافتہ کامیاب طلبہ کی فہرست میں شامل کئے جانے پروزیر غلام ربانی نے اپنی خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ میںاپنے مادر علمی کا بے حد ممنون ومشکور ہوں کہ مجھے اس قابل سمجھااور مجھے اپنے سابق طلبہ کے 96قابل ذکر وکامیاب شخصیا ت کی فہرست میں جگہ دی۔ انہوںنے کہاکہ کسی بھی تعلیمی ادارے سے فارغ التحصیل ہمیشہ اپنے مادر علمی کی تعلیمی خوبیوں اور خوشگوار ماحول کی باتےں کرتے ہیں اور اپنے خوشی کے مواقع پر اپنے مادرعلمی کو یاد کرتے ہیں ،لیکن تعلیمی ادارہ ہی اگر اپنے طلبہ کی پذیرائی کرے، اپنے طلبہ کی تعلیمی،علمی،سماجی اور معاشی اورمعاشرتی سرگرمیوں کی سراہنا کرے یہ بہت بڑااعزاز ہے۔آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے مجھے یہ خوشی کا موقع فراہم کیا ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے قابل ذکر96سابق طلبہ کی فہرست میں وزیر غلام ربانی کانام شامل

یہ بھی پڑھیں:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے اپنے سابق 96کامیاب طلبہ کی فہرست جاری کی

 وزیر غلام ربانی نے کہاکہ آج اگر مجھے 96کامیاب شخصیات کی فہرست میں شامل کیاگیا ہے تو اس کے پیچھے میرے والدین،رشتے داراور اعزاواقربا سمیت ہمارے بنگال کی ہردلعزیز وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی پے پناہ شفقتوںاور ذرہ نوازی ہی کارفرماہے،کیونکہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی اگر مجھے اتنے بڑے عہدے پر فائز نہ کرتیں تو میری شناخت ملکی سطح پر نہ ہوتی اور میں اس مقام پر شاید نہ پہنچ پاتا۔انہوںنے کہاکہ مادر علمی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کی شہرت عہدطفولیت میںہی سن رکھی تھی اور بچپن سے اس ادارے میں پڑھنے کاشوق تھا ،اسی جذبے اورشوق کانتیجہ رہا کہ میں نے اس ادارے سے تعلیم حاصل کی ۔ مرور زمانہ نے یہ بھی خوش نصیبی فراہم کی کہ مجھے اپنے سابق قابل ذکر طلبہ میں مادر علمی نے شمار کیاہے۔ ریاستی وزیرغلام ربانی نے مزید کہاکہ آزادی کے بعدسے لیکر اب تک تقریبا ایک صدی کے قابل فخر وقابل ذکر طلبہ جن میں صدرجمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ، عالمی شہرت یافتہ علمی،سیاسی،ادبی اورفلمی شخصیات شامل ہیں ،مجھے بھی ان میںشمارکیاجانا میرے لئے باعث فرحت ومسرت ہے۔صرف میرے لئے ہی نہیں بلکہ گوالپوکھر ،اسلام پور سمیت پورے بنگال کے لوگوں کے لئے خوشی کی بات ہے۔وزیر غلام ربانی نے عزم کیاکہ جس طرح میری پذیرائی کی گئی ہے ،آئندہ بھی اس سے بہتر کرنے کی کوشش کروں گا ۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad