تیسرا سالانہ کل اتردیناج پور مشاعرہ و تعلیمی بیداری کانفرنس 26 دسمبرکو
تیسرا سالانہ کل اتردیناج پور مشاعرہ و تعلیمی بیداری کانفرنس 26 دسمبرکو |
نیوزٹوڈے اردو: شمالی دیناج پور حلقہ اردو احباب کے لٸے مسرت و شادمانی کی بات ہے کہ بزم شعراٸے سیمانچل اتردیناج پور کے زیراہتمام وجدان نیشنل اسکول کے اشتراک سے تیسرا سالانہ کل اتردیناج پور مشاعرہ و تعلیمی بیداری کانفرنس 26 دسمبر 2021 بروز اتوار دس بجے دن اسلام پور بلاک کے عمل جھاڑی گلاب پارہ باراز m.s. k اسکول گراٶنڈ میں منعقد ہوگا ۔اسی موقع پر ایک دن کا ”وجدان کتاب میلہ“ بھی لگایا جاٸے گا جس میں سلی گوری اسلام پور اور کشن گنج کے بک اسٹور و لاٸریری اپنے بک اسٹال لگاٸیں گے ۔
اس ادبی، علمی، کتابی، ثقافتی پروگرام کے کنوینر نوجوان شاعر محسن نواز دیناج پوری جانکاری دیتے ہوٸے بتایا کہ اس پروگرام کی تیاریاں کٸی ہفتوں سے جاری وساری ہیں مہمانان خصوصی میں علاقاٸی لیڈران و دنشوران ادا علما ڈاکٹر ماسٹر اساتذہ تشریف لارہے ہیں
اور شعراٸے کرام میں مصطفی کمال، نثار دیناج یوری، شہباز مظلوم پردیسی، مبارک علمی، جاوید سلطان دیناج پوری، جہانگیر داور، ظفر اقبال، مدبر جامعی، تحسین رضا غزالی، نورجمیل نوری شجر دیناج پوری کے علاوہ جناب ایم آٸی ناظم ماسٹر عبدالواحد مخلص ، ماسٹر اظہارانور، ماسٹر طیب فرقانی، ماسٹر افتخار سدا، ڈاکٹر شہباز چشتی، ارشاد خان، ماسٹر طارق عزیز، ماسٹر مزمل حسین، فیضان اشرف، مولانا جمیل اختر اشرفی مولانا تنویر عالم ، ماسٹر احسان رضا، قاری فیاض نقشبندی، کا نام قابل ذکر ہے ۔
معاون کنوینر خطیب الرحمن خطیب بھاٸی نے تمام محبان اردو ادب و کتاب دوست احباب سے شرکت کی گزارش کی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں