غیر قانونی طور پر روٹ تبدیل کرکے بس چلانے کے خلاف احتجاج
نیوزٹوڈے اردو: اسلام پور محکمہ کے چوپڑہ تھانہ کے تحت داسپاڑہ علاقے کے لوگ اکثربسوں کے ذریعہ چوپڑہ بازار اور اسلام پور آمدورفت کرتے ہیں۔ اس دوران کچھ غیر قانونی بسیں الگ الگ روٹ سے داسپاڑہ سے مسافر کولیکر اسلام پور اور چوپڑہ آمدورفت کررہے ہیں۔ اس کے خلاف آج دوسرے ڈرائیوروں نے احتجاج کیا۔ غیر قانونی طور پرروٹ تبدیل کرکے بس چلانے کے خلاف دیگر ڈرائیوروں نے ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑک بلاک کردیا۔ادھر سڑک بلاک ہونے کی وجہ سے دونوں طرف گاڑیوںکی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ واقعہ اسلام پور محکمہ کے چوپڑہ تھانہ کے لال بازار علاقہ کا ہے۔ احتجاج کررہے ڈرائیوروں کا الزام ہے کہ وہ لوگ لمبے عرصے سے لال بازار تا چوپڑہ روٹ پر بسیں چلا رہے ہیں۔ اچانک داسپاڑہ سے بسیں نارائن پور کے راستے چوپڑہ تک چلنے لگیں ہے اور داسپاڑہ سے لال بازار تک چوپڑہ روٹ پر گاڑیاں لائی گئیں، جس کی وجہ سے علاقے کے دیگر ڈرائیوروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ انتظامیہ کو اس بارے میں بتانے سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا، یہ ڈرائیوروں کا الزام ہے جس کی وجہ سے انہوں نے سڑک روک کر احتجاج کیا۔ اطلاع ملتے ہی چوپڑہ تھانہ کی داسپاڑہ پھانڑی کی پولس موقع پر پہنچی اوراحتجاج کو ختم کیا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں