تازہ ترین

Post Top Ad

بدھ، 29 دسمبر، 2021

جمعیة کی طرف سے سینکڑوں غربا ومساکین مستورات میں ساڑیاں تقسیم

جمعیة کی طرف سے سینکڑوں غربا ومساکین مستورات میں ساڑیاں تقسیم
 جمعیة کی طرف سے سینکڑوں غربا ومساکین مستورات میں ساڑیاں تقسیم


 جمعیة کی طرف سے سینکڑوں غربا ومساکین مستورات میں ساڑیاں تقسیم

نیوزٹوڈے اردو:جمعیةعلمائے ہندکی طرف سے انسانی ہمدردی کی بےمثال خدمات کی ایک چھوٹی سی کوشش قاری جاویداقبال جنرل سکریٹری جمعیةعلمائے پوٹھیابلاک کشن گنج کے معرفت جمعیةعلمائے ہندضلع اتردیناجپوردھنتولہ یونٹ میں 4چارسوغربا ومساکین مستورات میں ساڑیاں تقسیم کی گئی ۔اس سے قبل جمعیةعلمائے پوٹھیابلاک کشن گنج میں قاری نوشادعادل آرگنائزرجمعیةعلماہندکی کوشش سے 1000ایک ہزارساڑیاں تقسیم کی گئی ہے اورآج بمقام این سی اسکول دھنتولہ چارسوساڑیاں تقسیم کی گئی۔ اس موقع پرمفتی جاویداقبال صدرجمعیةعلمائے بہار، گلفام احمد ،نائب سکریٹری جمعیة علمائے ضلع اتردیناجپور ،قاری نوشادعادل آرگنائزرجمعیةعلمائے ہند قاری جاویداقبال جنرل سکریٹری جمعیةعلمائے پوٹھیابلاک کشن گنج، قاری محبوب عالم نائب صدرجمعیةعلمائے پوٹھیابلاک اور پوٹھیابلاک جمعیة کے سبھی ذمہ دارحضرات اورضلع اتردیناجپورکے نائب سکریٹری گلفام احمد اوردھنتولہ یونٹ جمعیة کے جنرل سکریٹری حافظ عبدالواحد اوردھنتولہ یونٹ جمعیة کے صدرمولانانورالہدیٰ اوردھنتولہ جمعیة کے تمام ذمہ دارحضرات ،اسلام پوربلاک یونٹ جمعیة کے جنرل سکریٹری مولاناافضل اور این سی اسکول کے پرنسپل ماسٹرصابر شریک تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad