| حجن حلیمہ فاؤنڈیشن کی جانب سے ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم |
حجن حلیمہ فاؤنڈیشن کی جانب سے ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم
نیوزٹوڈے اردو: اسلام پور محکمہ کے تحت چوپڑہ بلاک کے بربلا میں حجن حلیمہ فاؤنڈیشن کی جانب سے آج کمبل تقسیم پروگرام کا انعقاد کیا گیا جہاں مہمان خصوصی کے طور پر پیرطریقت حضرت مولانا سید سرور احمد، سماجی رکن محمد اختر، نور نہار بانو، صبیح احمد کے علاوہ کئی اہم شخصیات موجود تھے۔ اس موقع پر بربلا و اطراف کے درجنوں ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور مرحومہ حجن حلیمہ خاتون کی مغفرت کیلئے دعائیں بھی کی گئی۔
مہمان خصوصی پیرطریقت حضرت مولانا سید سرور احمد صاحب نے کہا کہ ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کرنا کار خیر ہے اور ایسے کاموں میں حصہ لینا ثواب ہے، ہم یہ امید کرتے ہیں کہ آئندہ دنوں میں یہ فاؤنڈیشن اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکے۔ پروگرام کے کنوینر و سماجی رکن نور نہار بانو نے کہا کہ حجن حلیمہ فاؤڈیشن دراصل میری والدہ مرحومہ حلیمہ خاتون کے ایصال ثواب کیلئے تشکیل کیا گیا ہے ،تاکہ علاقہ کے ضرورت مندوں کے درمیان وقتاً فوقتاً امداد پہنچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس فاؤنڈیشن کا ایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ ہمارا یہ علاقہ پسماندہ علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے اس سے نجات کیلئے یہ فاؤنڈیشن حتی الامکان کوشش کرے گی۔نور نہار بانو نے کہا کہ آج علاقہ کے نہایت ہی ضرورت مند افراد کے درمیان تقریباً 40 کمبل تقسیم کئے گئے اور آئندہ دنوں میں بھی اس فاؤنڈیشن کی جانب سے عوامی خدمت کرتے رہیں گے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں