تازہ ترین

Post Top Ad

بدھ، 29 دسمبر، 2021

شرپسندوں کے حملے میں ہلاک خاتون کے اہل خانہ سے عبدالکریم چودھری نے کی ملاقات

شرپسندوں کے حملے میں ہلاک خاتون کے اہل خانہ سے عبدالکریم چودھری نے کی ملاقات
 شرپسندوں کے حملے میں ہلاک خاتون کے اہل خانہ سے عبدالکریم چودھری نے کی ملاقات


 شرپسندوں کے حملے میں ہلاک خاتون کے اہل خانہ سے عبدالکریم چودھری نے کی ملاقات

نیوزٹوڈے اردو: اسلام پور بائی پاس کے بلندچاہ رائے پاڑہ علاقے میں گزشتہ 26دسمبر کی رات چھنتائی باز شرپسندوں کے حملے میں ہلاک کویتا دیب ناتھ کے شوہر ہوٹل دکاندارکوشل دیب ناتھ سے ملاقات کرنے اسلام پور کے ایم ایل اے عبدالکریم چودھری ان کے گھرماٹی کنڈہ علاقہ گئے۔اس دوران ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر و11مرتبہ کے ایم ایل اے عبدالکریم چودھری کے ساتھ ان کے بڑے صاحبزادے وترنمول لیڈر مہتاب چودھری اور دیگر ترنمول لیڈران موجو دتھے۔ ایم ایل اے عبدالکریم چودھری کوشل دیب ناتھ کے گھر کافی دیرتک رہے اور ان سے بات چیت کی۔

اس دوران ایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے کوشل دیب ناتھ کے ساتھ اظہار غم کرتے ہوئے کہاکہ اس دکھ کی گھڑی میںہم آپ کے ساتھ ہیں اور اس واقعہ میںجوبھی ملوث ہے ،ان کے خلاف سخت کارروائی کے لئے پولس پر دباﺅ بنایاگیاہے۔شرپسندوں کے حملے میں ہلاک کویتا دیب ناتھ کے شوہر ہوٹل دکاندارکوشل دیب ناتھ سے ملاقات کے بعد عبدالکریم چودھری اسلام پور تھانہ پہنچے اور آئی سی سے ملاقات کی۔ انہوںنے آئی سی کو پورے معاملے کی گہرائی سے تفتیش کرنے کی ہدایت دی اور کہاکہ اگر اسلام پور کے ایم ایل اے کا بیٹا محفوظ نہیں ہے تو عام لوگ کس طرح ضروریات کے تحت رات میں آمدورفت کریںگے اور خودمحفوظ سمجھیںگے، اس لئے شرپسندوں پر شکنجہ کسنا ضروری ہے۔

ایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے صحافیوںسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام پور تجارتی اعتبار سے ایک اہم شہر ہے جہاں شہر کے ساتھ ساتھ دیہی علاقے کے لوگوں کی دکانیں ہیں۔ وہ اپنی دکانوں کو بند کرکے رات میںگھر جاتے ہیں،ایسے میںاگر راستہ میںان پر حملہ ہوجائے ،ان کے سامان اور روپئے لوٹ لئے جائیںتو کون اس کا ذمہ دار ہوگا ؟لوگ کس طرح محفوظ آمدورفت کرسکیں گے ،اس لئے ضروری ہے کہ ان واقعات میں جو جوبھی ملوث ہیں ایسے لوگوںکی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروئی کی جائے۔ 

انہوں نے کہاکہ میںاسلام پور کا ایم ایل اے ہوں ، تقریبا 1964سے اسلام پوروقرب جوار علاقے کے لوگوں کی خدمت کررہا ہوں اگر میرے بیٹے پر بھی حملہ ہوتا ہے اور عام لوگوںپر بھی حملہ ہوتا ہے تویہ دکھ کی بات ہے۔ایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے پولس کے کردارپر برہمی کا اظہارکیا اور کہا کہ پولس کو چاہئے کہ پولس گشت میںاضافہ کرے اور علاقے میں قانونی نظام مستحکم کرنے کے لئے پوری کوشش کرے،کیونکہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے چوری ،ڈکیتی، قتل اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں پر لگام کسنے کے مقصد سے ہی اسلام پور کو پولس ضلع کا درجہ دیا ہے اگر اس کے باوجود اس طرح کے غیر قانونی واقعات سامنے آرہے ہیں تو یقینااس میں پولس کی لاپروائی شامل ہے۔عبدالکریم چودھری نے کہاکہ چھنتائی کا واقعہ پہلے دوسرے علاقوں میں ہوتا تھا لیکن اب ایسے واقعات اسلام پور متصل علاقوں میں پیش آرہے ہیں اور چھنتائی کے مقصدسے کئے گئے حملے میں ایک خاتون کی موت ہوگئی ہے ۔ انہوں نے پولس کواسلام پور میں حفظ و امان کی بحالی کے لئے سخت الفاظ میں تنبیہ کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad