نعت پاک
| نعت مصطفیٰ ﷺ نثار دیناج پوری |
ہے یہ دعا خدا سے کہ شام و سحر ملے
نعت رسول کہنے کا مجھ کو ہنر ملے
کس نے کہا یہ تم سے کہ ہے مال و زر کی چاہ
عشاق کی ہے آرزو طیبہ میں گھر ملے
اے کاش کرسکوں میں کسی طرح سامنا
جس وقت قبر میں مری ان سے نظر ملے
ایسا بشر ملے گا نہ دنیا میں کوئی اور
قدموں میں جس کے سب کو فلاح ظفر ملے
مجھ کو عزیز تر ہیں مدینے کے سنگ بھی
بدلے میں ان کے لوں نہ اگر چہ گہر ملے
کتنی خوشی ملے گی بتاؤں نثار کیا
مجھ کو مدینے جانے کا موقع اگر ملے
نثاردیناج پوری


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں