تازہ ترین

Post Top Ad

جمعرات، 9 دسمبر، 2021

نعت مصطفیٰ ﷺ : زباں میری اب معتبر ہورہی ہے

نعت مصطفیٰ ﷺ

نعت مصطفیٰ ﷺ
نعت مصطفیٰ ﷺ



 زباں میری اب معتبر ہورہی ہے

ثناءے نبی سے یہ تر ہورہی ہے


محمد خدا نے رکھا نام تیرا

تری مدح آٹھوں پہر ہورہی ہے


نبی مکرم کی نعتیں  سناؤ

کہ تسکین قلب وجگر ہورہی ہے


مری زندگی پرنگاہ کرم ہو

کہ غفلت میں جوں توں بسر ہورہی ہے


رخ والضحیٰ کی ثنا کررہاہوں

شب زندگی کی سحر ہورہی ہے


تمہارا ہی فیضان ہےمیرے مرشد

عنایت کسی کی اگر ہورہی ہے


وہ جس کے مقدر میں تھی رہنمائی

وہی قوم اب بے ہنر ہورہی ہے


وہ سنی جماعت کہاں رہ گئی جو

وہابی سے شیروشکر ہورہی ہے


شب غم سے اتنا نہ گبھراءو نادر

سحر ہورہی ہے سحر ہورہی ہے


 مولانا محمد صلاح الدین نادر پوکھریروی،حال مقام سیوان بہار

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad