صفائی ملازمین یونین نے مختلف مطالبات کولیکرمیمورینڈم پیش کیا
| صفائی ملازمین یونین نے مختلف مطالبات کولیکرمیمورینڈم پیش کیا |
نیوزٹوڈے اردو:شمالی بنگال صفائی ملازمین ایسوسی ایشن کی جانب سے سلی گوڑی کارپوریشن کو مختلف مطالبات کو لے کر ایک میمورینڈم پیش کیا گیا۔ اس سے قبل آج باگھاجتن پارک سے صفائی ملازمین کی طرف سے ایک ریلی نکالی گئی۔ شمالی بنگال صفائی ملازمین کمیٹی کے صدر کرن راوت نے کہا کہ وہ سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کو 14 نکاتی مطالبات کے ساتھ ایک میمورینڈم سونپ رہے ہیں، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ سالوں سے دن رات کام کرنے والے عارضی ورکروں کو مستقل نہیں کیا جا رہا ہے۔ اس سے ریٹائرمنٹ اور ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہونے والے صفائی ملازمین کو کوئی رقم نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صفائی کے کارکنوں نے گزشتہ دو سالوں سے عبوری دور میں بہت محنت کی ہے لیکن انہیں ان کی مناسب تنخواہ نہیں ملی۔ لہٰذا ان کے مطالبات کو فی الفور پورا کیا جائے بصورت دیگر وہ بڑا احتجاج شروع کریں گے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں