تازہ ترین

Post Top Ad

بدھ، 29 دسمبر، 2021

مسلسل برفباری سے دارجلنگ اور سکم سفید چادرمیں ڈھکے

مسلسل برفباری سے دارجلنگ اور سکم سفید چادرمیں ڈھکے
 مسلسل برفباری سے دارجلنگ اور سکم سفید چادرمیں ڈھکے


 مسلسل برفباری سے دارجلنگ اور سکم سفید چادرمیں ڈھکے

سلی گوڑی سمیت میدانی اور پہاڑی علاقوںمیں موسم نے لی اچانک کروٹ،ٹھنڈ میں اضافہ

نیوزٹوڈے اردو:دارجلنگ اور سکم میں مسلسل برف باری کی وجہ سے میدانی علاقوں میں موسم نے اچانک کروٹ لی ہے۔ ہلکی بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے سلی گوڑی اور آس پاس کے علاقوں میں آج صبح سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ آج سلی گوڑی کا کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو کہ سب سے کم ہے۔ اسی شمالی بنگال میںپہاڑیوں کے کچھ اضلاع جیسے بالورگھاٹ، کوچ بہار، جلپائی گوڑی، مالدہ میں بالترتیب 13.2 ڈگری، 11.9 ڈگری، 14.6 ڈگری، 16.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دارجلنگ اور سکم میں برفباری کا منظردارجلنگ اور سکم میں برفباری کا منظردارجلنگ اور سکم میں برفباری کا منظردارجلنگ اور سکم میں برفباری کا منظر

دارجلنگ اور سکم میں برفباری کا منظر تصاویر میں دیکھے جاسکتے ہیں،کس طرح سفید چادروں میں ہرچیز ڈھکی ہوئی ہے


جبکہ پہاڑی علاقوں میں دارجلنگ کا کم سے کم درجہ حرارت 01.8 ڈگری سیلسیس سے 0.5 ڈگری سیلسیس تک ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب سکم کے گینگٹاک میں آج کم سے کم درجہ حرارت 03.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ سکم کے لاچنگ میں آج صبح بھاری برف باری ہوئی ہے جبکہ دارجلنگ کے گھوم علاقے میں برف باری ہوئی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برف باری کے پیش نظر دارجلنگ پولس نے محفوظ ڈرائیونگ کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے جب کہ سکم پولس نے سیاحوں اور ڈرائیوروں کے لئے گائیڈ لائنز بھی جاری کی ہیں۔ 

دارجلنگ اور سکم میں برفباری کا منظر
دارجلنگ اور سکم میں برفباری کا منظر


سکم پولس کے گائڈلائنس میں سیاحوں کو مناسب ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ کورونا کے گائڈلائن کے ساتھ ساتھ سیاحت کے طریقوں پر بھی عمل کریں۔ اس کے ساتھ رات 10 بجے کے بعد رومنگ پر بھی پابندی ہے۔ سکم آنے والے سیاح عوامی جگہ پر نہ تو شراب پی سکتے ہیں اور نہ ہی سگریٹ نوشی۔ اس کے علاوہ انہیں عوامی مقامات اور بازار کے علاقوں میں تھوکنے پر 500 کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر کسی سیاح کو کسی عوامی جگہ پر ماسک کے بغیر دیکھا جائے تو سکم پولس 500 روپئے کا جرمانہ عائد کر سکتی ہے۔ ہوٹل انتظامیہ کو ہوٹل میں ٹھہرنے والے سیاحوں سے لازمی طور پر شناختی کارڈ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔دارجلنگ کی پہاڑیوں میں برف باری کی وجہ سے کئی علاقوں میں سڑک بہت خراب ہو گئی ہے۔ یا تو جام ہے یا شدید دھند کی وجہ سے سڑک نظر نہیں آ رہی ہے۔ ڈرائیوروں کو آہستہ گاڑی چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

دارجلنگ اور سکم میں برفباری کا منظر
دارجلنگ اور سکم میں برفباری کا منظر


سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گھوم، ٹائیگر ہل، سکھیا پوکھری، سندک پھو وغیرہ جیسے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ ان علاقوں میں گھنے کہرے کے باعث سڑکیں نظر نہیں آ رہی ہیں۔ اس وجہ سے ان علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔دارجلنگ اور سکم کے کئی حصوں میں مسلسل برف باری کے درمیان سیاحوں کو برف سے کھیلتے بھی دیکھا گیا۔ میدانی علاقوں میں برفیلی ہواؤں کے باعث سردی کی وبا اچانک بڑھ گئی ہے۔ سلی گوڑی میں لوگوں کو الاؤ جلا کر ہاتھ گرم کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ موسم کی اچانک تبدیلی اور بارش کے باعث زیادہ تر لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

دارجلنگ اور سکم میں برفباری کا منظر
دارجلنگ اور سکم میں برفباری کا منظر


ادھرسال نوکی آمد سے قبل دارجلنگ اور پہاڑ میں برفباری سے مقامی تاجراورہوٹل کے مالکان خوشی سے پھولے نہیں سمارہے ہیںکیونکہ سال نو کے موقع پر سیاح پہاڑ کا رخ کرتے ہیں اور اس بار سال نوکی آمد کے ساتھ ساتھ برفباری بھی ہورہی ہے ،جس سے سیاحوںایک ساتھ دوقدرتی خوبصورتیوں سے لطف ہونے کا موقع ملے گا۔ ملی جانکاری کے مطابق اچانک برفباری کی وجہ سے پہاڑ کے بیشتر ہوٹل اور ریسٹورنٹ بک ہوچکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad