| ایم ایل اے کے بیٹے سمیت دو افراد پر شرپسندوں کا حملہ، ایک ہلاک |
ایم ایل اے کے بیٹے سمیت دو افراد پر شرپسندوں کا حملہ، ایک ہلاک
دیر رات بائی پاس علاقے میںشرپسندوں نے چھنتائی کے مقصد سے کیاتھا حملہ،چھ گرفتار،تفتیش جاری
نیوزٹوڈے اردو: اسلام پور ایم ایل اے عبدالکریم چودھری کے چھوٹے بیٹے پر حملہ کیا گیا۔ ایم ایل اے کے بیٹے نے دعویٰ کیا کہ اس حملے کا مقصد چھنتائی کرنا تھا۔ واقعہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ رات اسلام پور تھانہ کے بلندچاہ علاقے میں پیش آیا۔ خبر ملتے ہی ترنمول لیڈران اور کارکنان اسلام پور تھانہ میں حاضر ہوگئے۔ ایم ایل اے کے بیٹے امداد چودھری نے بتایا کہ وہ ایک شادی میں شرکت کے لئے اسلام پور تھانہ کے بھوجاگاو¿ں جا رہے تھے۔ وہ گاڑی میں سوار تھے اور وہ خود گاڑی چلا رہا تھا۔ الزام ہے کہ شرپسندوں نے اسلام پور تھانہ کے بلندچا علاقے میں ان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا۔ شرپسندوں کی طرف سے پھینکے گئے پتھروں سے ان کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے سے وہ زخمی ہو گیا۔ ان کے سر پر شیشے کا ٹکڑا لگاہے۔ زخمی حالت میں انہیں اسلام پور محکمہ اسپتال میں لے جایاگیا۔
ایم ایل اے عبدالکریم کے چھوٹے بیٹے امداد چودھری نے اسلام پور پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ دوسری جانب ترنمول لیڈر جاوید اختر سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ ایم ایل اے کے بیٹے کو سیکورٹی نہیں تو عام لوگوں کی سیکورٹی کہاں ہوگی؟ انہوں نے کہا کہ انہیں پولس انتظامیہ پر بھروسہ ہے کہ پولس اس طرح کے واقعات کے سدباب کے لئے پوری کوشش کریںگی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسلام پور پولس موقع پر پہنچ گئی۔ پولس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب گزشتہ رات کواسلام پور شہر کے قریب بلندچاہ علاقے میں ایم ایل اے عبدا لکریم چودھری کے بیٹے امدادچودھری پرحملہ کے علاوہ ہوٹل کے مالک اور اس کی بیوی پر حملہ کیاگیاتھا ۔ ان دونوں واقعہ سے پورے علاقے میںہلچل مچی ہوئی ہے۔ہوٹل والا اپنی بیوی کو موٹر سائیکل پر لے جا رہا تھااسی دوران مذکورہ مقام پر شرپسندوں نے ان دونوں پر حملہ کردیا اوربڑے بڑے پتھر پھینکنا شروع کردئے ،جس کی زد میںہوٹل مالک کی بیوی آگئی اور وہ بری طرح زخمی ہوگئی۔کوشل دیب ناتھ نامی تاجر کی بیوی کویتا دیب ناتھ کو علاج کے لئے سلی گوڑی لے جایا گیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اسلام پور پولس ضلع کے مطابق واقعہ کے بعد کل چھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، تلاش جاری ہے اور معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔پولس کے مطابق یکے بعد دیگرے دو واقعات میں مقامی لوگ کافی خوفزدہ ہیں۔ مقامی لوگوں میں خوف کی فضا پیدا ہوگئی۔ اسلام پور پولس نے بتایا کہ علاقے سے چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان
سے پوچھ گچھ جاری ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں