ہند،چین سرحد پر تعینات جلپائی گوڑی کے فوجی جوان کی موت،قومی پرچم میں لپٹی لاش گھر پہنچی
ہند،چین سرحد پر تعینات جلپائی گوڑی کے فوجی جوان کی موت،قومی پرچم میں لپٹی لاش گھر پہنچی |
نیوزٹوڈے اردو:سکم میں ہند۔چین سرحد پر ڈیوٹی کے دوران جلپائی گوڑی کے رہنے والے ایک فوجی جوان کی موت ہو گئی۔ مرنے والے جوان کی شناخت پنٹو رائے کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ جلپائی گوڑی صدر بلاک کے دیو نگر سے متصل رتھ کھولا علاقہ کا رہنے والا تھا۔ 35 سالہ پنٹو 2008 سے انڈو تبت بارڈر پولس کے ساتھ تھا۔ تاہم گھر والوں کو اس کی موت کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ پڑوس کے ایک سابق فوجی مرتیونجے کر نے کہا کہ پنٹو کو ایک سال سے زیادہ کی چھٹی نہیں مل رہی تھی۔ وہ اتوار کو اپنے گھر آنے والا تھا۔ اس سے ایک دن پہلے انہیں معلوم ہوا کہ پنٹو رائے بیمار ہو گئے اور انتقال کر گئے۔ قومی پرچم میں لپٹی ان کی لاش کو آج صبح جلپائی گوڑی میں ان کے گھر لایا گیا۔ ان کی لاش پہنچتے ہی پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ فوج کی جانب سے پورے وقار کے ساتھ انہیں آخری خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقے کے ہزاروں لوگوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ جانکاری مرنے والے فوجی جوان کا چھوٹا بھائی بنگال پولس میں کام کرتا ہے۔ جلپائی گوڑی مسکالی باڑی شمشان گھاٹ میں گانا سلامی کے ساتھ جان گنوانے والے بہادر فوی جوان کوآخری الوداعی دی گئی ۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں