تازہ ترین

Post Top Ad

ہفتہ، 11 دسمبر، 2021

پولس چوکی میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

 پولس چوکی میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

پولس چوکی میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

 پولس چوکی میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد




نیوزٹوڈے اردو: سلی گوڑی میٹروپولیٹن پولس انتظامیہ کی پہل پرنارتھ بنگال میڈیکل کالج و اسپتال کے بلڈ بینک کے تعاون سے نارتھ بنگال میڈیکل کالج واسپتال کے تحت میڈیکل چوکی پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ خون عطیہ کیمپ میں پولس کمشنر گورو شرما، ماٹی گارا پولس اسٹیشن کے او سی انیربن بھٹاچاریہ، میڈیکل کالج و اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ سنجے ملک، اسپتال کے ڈین سندیپ سین گپتا اور پولس انتظامیہ کے کئی افسران موجود تھے۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پولس انتظامیہ سمیت مختلف علاقوں کے لوگوں نے خون کاعطیہ کیا۔ پولس کمشنر گورو بابو سے جب خون عطیہ کیمپ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ خون عطیہ کیمپ میں 100 سے زیادہ لوگوں نے خون کا عطیہ دیا۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں کوئی ایسی فیکٹری یاکارخانہ نہیں ہے جہاں خون تیار کیاجارہا ہو،خون صرف انسانی بدن میں پیداہوتا ہے ،اس لئے ضروری ہے ہم سب خون عطیہ کرنے کے لئے آگے آئیں اور مریضوں اورضرورتمندوںکی مدد کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad