سلی گوڑی سے گواہاٹی جارہی بس خراب ہونے سے مسافر پریشان
سلی گوڑی سے گواہاٹی جارہی بس خراب ہونے سے مسافر پریشان |
نیوزٹوڈے اردو:سلی گوڑی۔گواہاٹی مسافر بس جلپائی گوڑی بائی پاس کے گوسالہ موڑ کے قریب راستے میں ہی خراب جانے سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ الزام ہے کہ کچھ مشتعل مسافروں نے بس کا پہیہ تین سے چار گھنٹے تک کھول کر بیچنے کی کوشش کی۔جانکاری کے مطابق ایک بس تقریباً 50 مسافروں کو لے کر سلی گوڑی سے گواہاٹی کے لئے روانہ ہوئی تھی ۔ جیسے ہی یہ جلپائی گوڑی بائی پاس کے گوشالہ موڑ علاقے میں پہنچی، اس کی حالت مزید بگڑ گئی۔ مسافر بس کو دھکا دے کر گوشالہ موڑ کے قریب لے آئے۔ مسافروں کا الزام ہے کہ تین چار گھنٹے گزرنے کے باوجود بس مالک نے کوئی متبادل انتظام نہیں کیا جس کی وجہ سے بس میں سوار خواتین اور بچے پریشانی کا شکار ہو گئے۔ کچھ لوگوں نے بتایا کہ ان کے پاس کھانے کے پیسے بھی نہیں تھے۔ الزام ہے کہ اس وجہ سے وہ بس کا پہیہ کھول کر دکان پر بیچنے نکل گیا۔ مسافروں نے بتایا کہ ٹرافک پولس نے بھی ان کی کوئی مدد نہیں کی۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں