سلی گوڑی پولس خواتین کو اپنے دفاع کی تربیت دے گی
سلی گوڑی پولس خواتین کو اپنے دفاع کی تربیت دے گی |
نیوزٹوڈے اردو:سلی گوڑی میٹروپولیٹن پولس کی جانب سے خواتین کی حفاظت کے لئے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اسی طرح لڑکیوں کی حفاظت کے لئے پولس نے ”باگھنی“ بنائی ہے جو لڑکیوں کو اپنا دفاع سکھائے گی۔ سلی گوڑی کے کل 50 اداروں سے 17 سال سے زیادہ عمر کی 100 لڑکیوں اور خواتین کو چار روزہ سیلف ڈیفنس ٹریننگ دی جائے گی۔ اس سے پہلے لڑکیوں کی حفاظت کے لئے ونر نامی دستہ تشکیل دیا گیا تھا، جو مختلف علاقوں میں لڑکیوں کی سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔ آج باگھنی کا افتتاح سلی گوڑی کے پولس کمشنر گورو شرما نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم صرف لڑکیوں کی حفاظت کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ مستقبل میں مزید لڑکیوں اور خواتین کو اپنے دفاع کی تربیت دی جائے گی۔ اس کے ساتھ دیگر قواعد و ضوابط بھی بتائے جائیں گے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں