سلی گوڑی میں13اور 14دسمبر کو پانی سپلائی بندرہے گا، میونسپل کارپوریشن نے کیا متبادل انتظام
| سلی گوڑی میں13اور 14دسمبر کو پانی سپلائی بندرہے گا، میونسپل کارپوریشن نے کیا متبادل انتظام |
نیوٹوڈے اردو: سلی گوڑی شہر اوراطراف علاقوں کی ترقی کے لئے کئی کام کئے جا رہے ہیں۔ کئی علاقوں میں سنگ بنیاد رکھنے کا کام اور کئی جگہ افتتاحی پروگرام ہو رہے ہیں۔ سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن ہمیشہ اس کے لئے کوشاں رہی ہے۔ سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن انتخابات سے پہلے موجودہ انتظامیہ بورڈ سلی گوڑی کے لوگوں کو کچھ تحفہ دینا چاہتا ہے۔ ان دنوں ڈاب گرام انڈسٹریل ایریا، پھولباڑی وغیرہ جیسے علاقوں میں ایس جے ڈی اے کی جانب سے کئی اہم پروجیکٹوں پر کام جاری ہے۔ کئی اسکیموں کا افتتاح ہونا اور کئی اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا جانا ہے۔
سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن آنے والے وقت میں انہیں مکمل کرنے کے لئے ایس جے ڈی اے کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہی ہے۔ ان میں مختلف سڑکوں کی تعمیر، سنگ بنیاد، نالوں کی تعمیر، کلورٹ کی تعمیر، اسکیموں کی جدید کاری وغیرہ جیسے کئی کام یا تو شروع ہوچکے ہیں یا شروع ہونے والے ہیں۔ مقصد سلی گوڑی کی تصویر بدلنا ہے۔ اس کے لئے پورا انتظامیہ محکمہ کام میں لگ گیا ہے۔سلی گوڑی شہر میں پینے کے پانی کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اس کے حل کے لئے وقتاً فوقتاً کام کیا گیا۔ اس بار سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کی کمان گوتم دیب کے ہاتھ میں ہے۔ ترنمول کانگریس اور سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ سلی گوڑی کے باشندوں کے پینے کے پانی کی فراہمی کے مستقل مسئلہ کو حل کرنے کے لئے پرعزم دکھائی دے رہی ہے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق سلی گوڑی کے شہریوں کے پینے کے پانی کے مسئلہ کے مستقل حل کے لئے رابطہ کنواں بنانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ جیسا کہ سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر گوتم دیب پہلے ہی بتا چکے ہیں اور ان کے لئے 6.9 کروڑ روپئے کی تجویز بھیجی گئی ہے۔سلی گوڑی شہر کو پانی کی سپلائی پھولباڑی نہر سے ہوتی ہے۔ اس کے لئے مناسب انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ پھولباڑی کینل میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور مرمت کے کام کو تیز کرنے اور مجموعی انتظام کے لئے سلی گوڑی شہر میں آنے والے پیر اور منگل کو پینے کے پانی کی سپلائی ٹھپ رہے گی، لیکن اس کی وجہ سے سلی گوڑی کے باشندوں کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے انتظامیہ پلان کے مطابق سلی گوڑی کے سبھی وارڈوں میں گھر گھر پانی کی فراہمی کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ ہر وارڈ میں پک اپ وین کے ذریعہ پانی پہنچانے کا منصوبہ ہے۔ اس کے علاوہ لوگوں کو گھر گھر پانی کے پاؤچ مفت دئیے جائیں گے۔ تقریباً 1.5 لاکھ پانی کے پیکٹ تقسیم کئے جائیں گے۔ واٹر ورکس کے لئے 45 پک اپ وین استعمال کی جائیں گی۔ یہی نہیں 45 پی وی سی واٹر ٹینک بھی مختلف وارڈوں میں چلیں گے۔ اس کام کے لئے سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے 65 ملازمین کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ یہی نہیں اس دن سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن میں ایک کنٹرول روم بھی کھلا رہے گا تاکہ اس بات کی نگرانی کی جاسکے کہ سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے تحت کسی بھی وارڈ میں پانی کی کمی نہیں ہے۔ سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے ملازمین اور افسران تندہی سے کام کریں گے۔ گوتم دیب اور بورڈ آف ایڈمنسٹریٹر کے ارکان نے ملازمین کو سخت ہدایات دی ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں