تازہ ترین

Post Top Ad

جمعہ، 10 دسمبر، 2021

ٹیسٹ امتحان منسوخ کرنے کے مطالبے کولیکر طلبہ کااحتجاج

 ٹیسٹ امتحان منسوخ کرنے کے مطالبے کولیکر طلبہ کااحتجاج

ٹیسٹ امتحان منسوخ کرنے کے مطالبے کولیکر طلبہ کااحتجاج
 ٹیسٹ امتحان منسوخ کرنے کے مطالبے کولیکر طلبہ کااحتجاج

نیوزٹوڈے اردو:مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی ضلع میں طلبہ وطالبات نے مدھیامک ٹیسٹ امتحان کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑک جام کرکے احتجاج کیا۔آج دوسرے دن بھی مشتعل طلبہ نے امتحان منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا۔آج دوپہر کو ان طلبہ وطالبات نے جلپائی گوڑی ڈی آئی آفس کے سامنے احتجاج کیا۔ اس کے ساتھ ہی ان طلبہ نے ڈی آئی کو ایک میمورینڈم بھی پیش کیا جس میں امتحان کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کے بعد وہ جلپائی گوڑی قدم تلا موڑ میں ڈی آئی آفس سے باہر آئے اور قدمتلا موڑ میں سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا۔ دوسری جانب اس مطالبے کو لے کر گاؤں میں طلبہ کی تحریک بھی دیکھی جارہی ہے۔

ٹیسٹ امتحان منسوخ کرنے کے مطالبے کولیکر طلبہ کااحتجاج
 ٹیسٹ امتحان منسوخ کرنے کے مطالبے کولیکر طلبہ کااحتجاج

 جلپائی گوڑی کے بیلاکوبا گرلس اسکول کی طالبات نے بھی آج امتحان منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا اور بیلاکوبا میں سڑک بلاک کردی۔ دوسری جانب ڈی آئی بالیکا گولے نے بتایا کہ ضرورت پڑنے پر اسکول امتحان کا دن تبدیل کرسکتا ہے لیکن مدھیامک اورہائر سکنڈری کے امتحانات آئندہ 31 تاریخ تک مکمل ہونے ہیں۔ اس بارے میں اسکولوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے لیکن انہیں کسی بھی طرح امتحان منسوخ کرنے کا حق نہیں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad