تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 21 دسمبر، 2021

سلی گوڑی سمیت پورا بنگال کرسمس اور نئے سال کے جشن میں نظرآناشروع

 سلی گوڑی سمیت پورا بنگال کرسمس اور نئے سال کے جشن میں نظرآناشروع

سلی گوڑی سمیت پورا بنگال کرسمس اور نئے سال کے جشن میں نظرآناشروع
 سلی گوڑی سمیت پورا بنگال کرسمس اور نئے سال کے جشن میں نظرآناشروع


نیوزٹوڈے اردو:سلی گوڑی سمیت پورے بنگال میںان دنوںکرسمس اور نئے سال کولیکرکافی چرچا جاری ہے۔ یوں تو ملک اور پوری دنیا میں کرسمس کا تہوار بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے لیکن مغربی بنگال میں کرسمس کی بہت اہمیت ہے۔ کرسمس کا تہوار یہاں انگریزوں کے دور سے بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کلکتہ میں کرسمس کارنیول کا افتتاح بھی کیا اور اس موقع پر انہوں نے بنگال کے لوگوں سے مل کرکرسمس منانے کی اپیل کی۔کرسمس کا تہوار ممتا بنرجی کے لئے خاص ہے کیونکہ کرسمس امن کا پیغام دیتا ہے۔ ان کے مطابق ملک میں سیاسی آلودگی بہت ہے، گلوبل وارمنگ بھی ہے اور اس سب کا متبادل امن ہے اور کرسمس امن کی علامت ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہمارا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو لیکن اتحاد ہمارا بنیادی منتر ہے۔ کوئی ہماری مدد نہیں کر سکتا۔ اس بات کو ہمیشہ ذہن میں رکھیں۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق مغربی بنگال کے تقریباً تمام اضلاع میں کرسمس کا تہوار شان و شوکت، بھائی چارے اور امن کے ساتھ منانے کے لئے موزوں ماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری پولس نظام کو دی گئی ہے۔سلی گوڑی میں کرسمس اور نئے سال کے حوالے سے سلی گوڑی میٹروپولیٹن پولس خاص تیاری کررہی ہے۔جگہ جگہ اب سے ناکہ چیکنگ جاری ہے۔ خاص طور پر سلی گوڑی سے ملحقہ علاقوں میں رات کے وقت پولس کی چیکنگ جاری رہتی ہے۔ یہ ناکہ چیکنگ خاص طور پر گزشتہ دنوں کے واقعہ کے پیش نظر بڑھا دی گئی ہے، جب این جے پی پولس اسٹیشن کے تحت آئی او سی کے علاقے میں ایک سفید سرکلر چیز برآمد ہوئی تھی، جسے نوکاگھاٹ میں بم سمجھ کر ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔ گزشتہ سال ریاست میں کورونا انفیکشن کے پیش نظر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ اسی لئے کرسمس کا تہوار سادگی سے منایا گیا لیکن اس بار کورونا کے حوالے سے کچھ سکون ہے اور اب تک اومیکرون سے بنگال میں راحت ہے۔ اس لئے یہاں کرسمس سمیت نئے سال کا جشن بھی دھوم دھام سے منایا جا سکتا ہے۔

سلی گوڑی میٹروپولیٹن پولس ہر کونے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ پولس کی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر خصوصی نظر ہے۔ یہ پوری مہم سلی گوڑی کے پولس کمشنر گورو شرما کی نگرانی میں چلائی جارہی ہے۔ مغربی بنگال ایک ایسی ریاست ہے جہاں نئے سال کا تہوار بھی بڑے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ پکنک یہاں 31 دسمبر کی رات سے شروع ہوتی ہے۔ جو پورے جنوری تک جاری رہتی ہے۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے سلی گوڑی میٹروپولیٹن پولس امن و سلامتی کے لئے پوری تیاری کر رہی ہے۔ باہر سے سلی گوڑی آنے والے لوگوں پر خصوصی نظر رکھی جارہی ہے۔ ان سے پوچھ گچھ اور ذاتی شناخت کے لئے ڈیٹا بھی تیار کیا جا رہا ہے۔شمالی بنگال کا سب سے اہم شہر سلی گوڑی ہے جو کہ چکن نیک، 3 پڑوسی ممالک کی سرحدوں کے قریب واقع ہے، یہاں سیکورٹی کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے، میلے کے دوران کسی قسم کی گڑبڑ یا ناپسندیدہ عناصر کی حوصلہ افزائی نہ کی جائے۔ اس کے لئے سلی گوڑی میٹروپولیٹن پولس کی بلاک چیکنگ مہم مسلسل جاری رہے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad