جمعیةعلمائے پوٹھیا کے سال 2021 کی قومی خدمات پر ایک نظر
جمعیةعلمائے پوٹھیا کے سال 2021 کی قومی خدمات پر ایک نظر |
زیر قیادت جناب قاری جاوید اقبال صاحب جنرل سیکریٹری ،جمعیت علمائے پوٹھیا ضلع کشن گنج
جیساکہ آپ حضرات جانتے ہوںگے کہ جمعیت علمائے ہند، ہمارے اکابر و اسلاف کا قیام کردہ سو سالہ قدیم ایک ایسی طاقت ور تنظیم ہے، جس نے ملک کی آزادی کے لئے ہزاروں جانوں کو قربان کر کے قائدانہ کردار ادا کیا ہے اور آزادی کے بعد سے آج تک مظفر نگر ہو یا شاملی، دہلی ہو یا سیمانچل میں آگ زنی یا فساد سے متاثرین کے لئے ہزاروں مکانات کی تعمیر کراکر ہزاروں غریب خاندانوں کے رہنے کا بندوبست کیا ہے، اسی طرح جب ملک کے کونے کونے سے ہزاروں بے گناہ نوجوانوں کو فرقہ پرست طاقتوں کی طرف سے بے بنیاد الزامات لگاکر جیل کے سلاخوں میں زندگی گزارنے پر مجبور کردیا گیا، یہی جمعیة علمائے ہند نے دشمن کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر لاکھوں نہیں، بلکہ کروڑوں روپئے خرچ کر کے ہندستانی عدالتوں میں جاکر اچھے اور تجربہ کار وکیلوں کی مدد سے ان کے کیس کو لڑا، اور آج بحمداللہ جمعیة علمائے ہند کی مسلسل جدوجہد کے بعد ہزاروں مسلم نوجوان جیلوں سے باعزت رہا ہوکر آزاد فضا میں اپنی سانس لے رہے ہیں۔ المختصر: جمعیة علمائے ہند کی بلا تفریق مذہب و ملت ہندوستانی عوام کے لئے ایسی بے شمار خدمات ہیں، جن کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔
اسی جمعیت علمائے ہند کی ایک متحرک اور فعال ٹیم ، جمعیة علمائے پوٹھیا، کشن گنج،اپنے اکابر علما ، اور آپ سبھوں کی نظر کرم کی بدولت، بحمداللہ! شب وروز قومی وملی، دینی و سماجی خدمات کے سلسلے میں سرگرم رہتی ہے۔
(1) امسال پوٹھیابلاک کے ندیاگچھ ٹی بی جھاڑی پنچایت میں آگ لگی تھی جس میں 31/گھرآگ سے متاثر ہوئے، الحمدللہ، جمعیة علمائے پوٹھیاکی ٹیم وہاں پہنچ کر راشن، کپڑے، ضروری برتنوں کے ساتھ250000/ ڈھائی لاکھ روپئے سے متاثرین کی مدد کی۔
(2) چونچ پاڑہ کسیاری پنچایت اپریل کے مہینے میں آگ زنی سے تقریباً 11/گھرمتاثرہوئے، جمعیة کی ٹیم نے راشن کے ذریعے 23000/ہزارکی مدد کی۔
(3) اودرہ گاو¿ں نزد بیلوا کشن گنج بلاک کے اندر جون کے مہینے میں آگ زنی سے 33پریوارمتاثرہو ہوئے تھے، جس میں 6/غیرمسلم اور ستائیس مسلم پریوار تھے، الحمدللہ: ٹیم نے بلا تفریق راشن، برتن کے علاوہ مکمل مکانات بنواکر350000/ساڑھے تین لاکھ روپئے سے سب کی مدد کی۔
(4) فی الحال ہاٹ گاو¿ں نزد اسلام پور میں آگ زنی سے 7/سات گھر متاثر ہوئے، جمعیة علمائے پوٹھیا کی ٹیم راشن، برتن، اور ٹین کے ذریعہ 5000/پچاس ہزار روپئے سے مدد کی۔
5) اسی طرح 10/دسمبرکو ڈانگی بستی سہاگی میں آگ زنی سے 3/گھر متاثر ہوئے، ٹیم فوری طور پرراشن، برتن کے ذریعہ 2000/بیس ہزار روپئے سے مدد کی۔ اور CO/سی او سے رابطہ کراکر سرکاری مدد بھی کرائی۔
اس کے علاوہ دسیوں غریب گھرانے کی بچیوں کی شادی میں مدد کی۔اسی طرح لاک ڈاﺅن میں بہت سارے ضرورت مند احباب کو راشن، اور بہت سارے احباب کو پیسوں سے مدد کی۔ اسی طرح سردی کے موسم میں بہت سارے ضرورت مند احباب کو عمدہ قسم کے کمبلوں سے مدد کی۔ یہ سب جمعیة علمائے پوٹھیا،کشن گنج کے فعال ٹیم کی قومی خدمات کی ایک جھلک ہے، اس کے علاوہ اور بہت سارے کارنامے ہیں، جن کو اس مختصر مضمون میں بیان نہیں کیا جا سکتا،
آپ تمام محبین و معاونین سے اپیل کی جاتی ہے کہ جمعیة علمائے پوٹھیا سے جڑے رہیں، اور اپنے مفید مشوروں سے نوازیں، اخیر میں جمعیة علمائے پوٹھیا کی پوری ٹیم کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے پورے علاقہ میں جہاں بھی مدد کی ضرورت ہوئی ، وقت پر اپنی تمام تر مصروفیات کو چھوڑ کر ضرورت مند احباب کی بھر پور مدد کی، اور مشکل گھڑی میں انکے ساتھ کھڑے رہے۔ اب بارگاہ الٰہی میں دعا گو ہوں کہ اللہ رب العزت جمعیة کی ان تمام قومی خدمات کو بیحد قبول فرمائے، اورآئندہ بھی اللہ پاک جمعیة علمائے پوٹھیا،کشن گنج کی ٹیم کو اسی طرح بے لوث قوم وملت کے لئے قربانیاں پیش کرتے رہنے کے لئے قبول و منظور اور ہمت و حوصلہ عطا فرمائے۔
منجانب : مفتی اسعد قاسمی ترجمان ونائب سیکریٹری جمعیة علما ئے پوٹھیا، کشن گنج۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں