ہیلی کاپٹر حادثہ میں گروپ کیپٹن ورون سنگھ زندہ بچ جانے والا واحد شخص
| ہیلی کاپٹر حادثہ میں گروپ کیپٹن ورون سنگھ زندہ بچ جانے والا واحد شخص |
نیوزٹوڈے اردو: ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت سمیت 11 دیگر افسران اور جوان گزشتہ کل تمل ناڈو کے کونور کے قریب ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ جنرل راوت کے ساتھ آئی اے ایف کے ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹر میں ایک بریگیڈیئر سطح کے افسر اپنے معاونین کے ساتھ تھے۔ گروپ کیپٹن ورون سنگھ اس المناک حادثے میں زندہ بچ جانے والا واحد شخص ہے، جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔محکمہ فضائیہ نے کہا کہ ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹر میں سی ڈی ایس اور نو دیگر مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے۔بپن راوت اور مدھولیکا راوت کے علاوہ بریگیڈیئر ایل ایس لڈر، لیفٹیننٹ کرنل ہرجیندر سنگھ، ونگ کمانڈر پی ایس چوہان، اسکواڈرن لیڈر کے سنگھ، جے ڈبلیو او داس، جے ڈبلیو او پردیپ اے، نائک گرسیوک سنگھ، نائک جتیندر کمار، لانس نائک وویک کمار، لانس نائک سائی تیجا اور حوالدار ستپال کی موت ہو گئی ہے۔ اس حادثے میں صرف گروپ کیپٹن ورون سنگھ بچ گئے۔ وہ ویلنگٹن کے آرمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں