تازہ ترین

Post Top Ad

جمعہ، 10 دسمبر، 2021

کلکتہ بلدیاتی انتخابات میں وی وی پی اے ٹی کا استعمال نہیں کیا جائے گا

 کلکتہ بلدیاتی انتخابات میں وی وی پی اے ٹی کا استعمال نہیں کیا جائے گا

کلکتہ بلدیاتی انتخابات میں وی وی پی اے ٹی کا استعمال نہیں کیا جائے گا
 کلکتہ بلدیاتی انتخابات میں وی وی پی اے ٹی کا استعمال نہیں کیا جائے گا


نیوزٹوڈے اردو: مغربی بنگال کی راجدھانی کلکتہ میں آئندہ میونسپل انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال کیا جائے گا لیکن وی وی پی اے ٹی کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے ذرائع نے اس کی جانکاری دی۔ ملی جانکاری کے مطابق اب تک کسی بھی ریاستی بلدیاتی انتخابات میں وی وی پی اے ٹی کا استعمال نہیں کیا گیا ہے، اس لئے بہتر ہوگا کہ کلکتہ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں بھی اس کا استعمال نہ کیا جائے۔ ہائی کورٹ میں زیر التوا انتخابی درخواست کے جواب میں الیکشن کمیشن کی جانب سے دئے گئے حلف نامے میں بھی یہی بات کہی گئی ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ یہ وہی اصول رہا ہے کہ شہری انتخابات میں وی وی پی اے ٹی کا استعمال نہیں کیا جاتا ہے، اس لئے اس بار بھی اس کے استعمال کو لے کر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ تریپورہ میں بھی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں وی وی پی اے ٹی کا استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس لئے کلکتہ میں 19 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اس کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے کے میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بھی وی وی پی اے ٹی کے استعمال کا مطالبہ کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad