تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 28 دسمبر، 2021

پیغمبر اسلام ﷺ کی توہین آزادی رائے کا اظہار نہیں


پیغمبر اسلام ﷺ کی توہین آزادی رائے کا اظہار نہیں
پیغمبر اسلام ﷺ کی توہین آزادی رائے کا اظہار نہیں 


پیغمبر اسلام ﷺ کی توہین آزادی رائے کا اظہار نہیں 

 توہین رسالت ایک ایسا جرم ہے اس سے بڑا کوئی جرم نہیں پیغمبر اسلام ﷺ سمیت کسی بھی مذہبی رہنما کی کھلے لفظوں میں توہین کرنا اخلاقاً جرم ہے لیکن افسوس آج آزادی رائے کے نام پر پوری دنیا خاص کر ہندوستان میں پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف طوفان بدتمیزی برپا ہے اس نازک موڑ پر توہین رسالت ﷺ جیسے جرم کے پاداش میں قرار واقعی سزا پر بل پاس کراکر قانونی شکل دی جائے اس کے لئے خصوصا تمام مسلمانوں کو اور عموماً تمام انسانوں کو آگے آنا چاہئیے مسلمانوں کی پیش قدمی اس لیے بھی ضروری ہے کہ وہ نبی کونین صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کا کلمہ پڑھتے ہیں دفاع کرنا ان کا مذہبی حق اور اولین فریضہ ہے اور ایمان کا تقاضا ہے دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی اللہ کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی ادنٰی سی بھی گستاخی ہو تو تمام مسلمانوں کھل کر بھرپور مذمت کرنی چاہیئے.
  ہر وہ انسان جس کو انسانیت سے تھوڑا سا بھی تعلق ہے اسے بھے ایسے گستاخ اور پاکھنڈی لوگوں کی قانونی دائرہ میں رہتے ہوئے کھل کر مخالفت کرنی چاہیئے اس لئے کے پیغمبر آعظم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ہی کی ذات ہے جنھوں دنیا میں لوگوں کو زندگی جینے کا ڈھنگ اور طریقہ بتایا اور سکھلایا ہے اور ساری دنیا میں امن و سلامتی کا پیغام سب سے پہلے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا جب ایک انسان دوسرے انسان کی جان مال عزت و آبرو کا پیاسا بنا ہو تھا حتی کہ اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم نے تو بلا وجہ جانور چرند پرند درند حیونات کو مارنے کی سخت ممانعت فرمائی ہے نبی محترم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے جہاں بھر کے لوگوں چھوٹوں بڑوں پیر وجواں مردوں عورتوں کو ادب و عزت درس دیا لیکن افسوس کہ آج کائنات کی اس عظیم شخصیت کی شان میں کچھ ادھرمی اور پاکھنڈی لوگ بکواس بازیاں اور نازیبا اور گھٹیا جملہ کہہ رہے ہیں.
   اس حوالے سے قانون ضرور بننا چاہیئے تاکہ پھر کبھی کوئی بھی آزادی رائے کا آڑلے کر کسی بھی مذہبی شخصیت کے بار کچھ بکواس نہ کر سکے ہم روسی مرد آہن پوتن کی حق گوئی کا خیر مقدم کرتے اور پرکاش امبیڈ کر کی کوششوں پر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں تمام انسانوں کی ان کی آواز بن کر میدان عمل میں آنا چاہئیے 
 (مفتی) فیاض عالم برکاتی کشن گنجوی

1 تبصرہ:

  1. نیوز ٹوڈے کے تمام ارکان خاص کر علامہ احسان مصباحی صاحب کی کاوشوں پر ہم مبارک باد پیش کرتے ہیں
    ﷲ کرے نیوز ٹوڈے دین ومذہب ملک وملت خصوصا سیمانچل کی آواز بن کر پوری دنیا میں چھا جائے

    جواب دیںحذف کریں

Post Top Ad