تازہ ترین

Post Top Ad

جمعرات، 6 جنوری، 2022

یوم پیدائش 6/ جنوری کی مناسبت سے

یوم پیدائش 6/ جنوری کی مناسبت سے

 یوم پیدائش 6/ جنوری کی مناسبت سے



 یوم پیدائش 6/ جنوری کی مناسبت سے

 اے آر رحمان ، موسیقی میں ایشیا کا سب سے بڑا نام ہے۔ اس میدان میں قدم رکھنے والا ہر ہندوستانی کلی یا جزئی طور پر اے آر رحمان کی تقلید ضرور کرتا ہے۔ 2005ءمیں انہوں نے ممبئی میں جدید آلات سے مزین اپنا ایک میوزیکل اسٹوڈیو بنایا ، جسے آج ایشیا کے سب سے بڑے میوزیکل ہاؤس ہونے کا گرو حاصل ہے۔ان باتوں کے لکھنے کا میرا یہ مقصد نہیں کہ معاذ اللہ میں موسیقی کو فروغ دے رہا ہوں یا اس میدان میں موجود ہونے کی وجہ سے میں کسی کی ستایش کر رہا ہوں۔ حرام چیزیں ہر حال میں حرام ہیں۔ اس مختصر تعارف کا مقصد ، آپ کو اے آر رحمان کی زندگی سے جڑی ایک بڑی حقیقت بتانی ہے جو انتہائی دل چسپ واقعہ ہے۔اے آر رحمان در اصل ”اللہ رکھا رحمان“ کا اختصار ہے۔ اے آر رحمان کی پیدائش ( 6/ جنوری ، 1967ء) سے اگلے سات سالوں تک ، دلیپ کمار نام تھا۔ سات سال بعد باپ کی موت کے بعد منتوں سے ملے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوئی۔ ماں نے بہت علاج معالجہ کرایا ، جھاڑ پھونک ہوئے ، تانترکوں کو دکھایا ، سادھو سنتوں سے دم کروایا ، اکلوتے بیٹے کو لے کر ماں وشنو دیوی اور نہ جانے کہاں کہاں گئی۔ سارے جتن کرکے تھک ہار کر بیٹھ گئی۔ اب مالی حالت اتنی خراب ہوگئی تھی کہ مزید علاج کے لئے اور کوئی دروازہ کھٹ کھٹانا نا ممکن ہو گیا۔ انہیں دنوں ایک رشتے دار نے کسی مزار پر لے جانے کا مشورہ دیا۔ اسی رات اے آر رحمان کی والدہ ماجدہ کو ایک خواب نظر آیا ، جس میں وہ شیخ میراں شاہ عبد الحمید ناگوری علیہ الرحمہ کے مزار کے صحن میں بیٹھی تھی، اور ان کا سات سالہ بچہ بار بار مزار کے اندر جاکر چادر مبارک کو چوس رہا تھا۔ سپنا ٹوٹا تو بے قرار ہوگئی، بلکہ عمر بھر کی بے قراری کو ایک دم قرار آ گیا ، اسے اپنی دلی مراد بر آتی سامنے نظر آنے لگا۔آخر کار حضرت شیخ عبد الحمید ناگوری علیہ الرحمہ کی بار گاہ میں حاضر ہوئیں۔ خواب کے مطابق بچے کو تنہا مزار پر بھیجا۔ رو رو گر دعائیں کیں۔ اللہ نے اپنے مقبول بندے کے توسل سے دعا قبول فر لیا۔ بچے کو صحت و شفا مل گئی۔ وہیں اے آر رحمان کی، والدہ اپنے پورے گھر کے ساتھ مشرف بہ اسلام ہوگئیں، اور اپنے بچے کا نام دلیپ کمار سے بدل کر اللہ رکھا رحمان کر دیا۔ یہاں ایک دل چسپ بات یہ بھی ہے کہ ، جس شخص سے متاثر ہوکر دلیپ کمار نام رکھا گیا تھا ، اس کا خود اپنا اصلی نام ”یوسف خان“ ہے۔ ایک بار کسی شو میں اے آر رحمان نے بر ملا اعتراف کیا تھا، ”یہ بچپنے کی اسی دعا کا اثر ہے کہ میں آج تک کبھی بیمار نہیں پڑا“۔

شاہ عبدالحمید علیہ الرحمہ کون ہیں؟

قطب الاقطاب، حضرت میراں شاہ عبد الحمید ابن عبدالقادرگنج سوائی، ناگوری رحمة اللہ تعالی علیہ، خاندانِ غوث± الاعظم رضی اللہ عنہ کے فرد، ولیِ کامل، مَرجَعِ خاص وعام اورسلسلہ قادریہ شطّاریہ کے شیخِ طریقت ہیں۔ آپ سیدنا غوث پاک کی 13ویں پشت کی اولاد ہیں۔ آپ کی تبلیغِ دین سے سینکڑوں کافرمسلمان ہوئے۔ آپ کی پیدائش 910ھ کو پرتاپ گڑھ (یوپی، ہند) میں ہوئی اور وِصال ناگور (تمل ناڈو) میں10جمادی الاخریٰ  978ھ کو فرمایا، تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی (مدراس) سے 300 کلو میٹر دور ،ناگور(ساحلِ خلیج بنگال، ضلع ناگاپیٹی نم،تمل ناڈو) ہند میں آپ کا مزار دعاؤوں کی قبولیت کا مقام ہے۔



2 تبصرے:

Post Top Ad