| غم و اندوہناک خبر: حضرت علامہ مفتی آل مصطفی مصباحی صاحب کا وصال |
فقہ و افتا و درس تدریس کا ایک روشن باب ہمیشہ کے لئے بند ہوگیا
افسوس صد افسوس!
رئس التحریر ،افقہ الفقہاء ،محقق عصر ،استاذ الاساتذہ ،حضرت علامہ و مولانا مفتی آل مصطفےٰ مصباحی علیہ الرحمہ مسلسل کئی مہینوں سے بستر علالت میں مبتلا تھے ، طبعیت میں سدھار و بگاڑ کی خبریں مسلسل آرہی تھیں ،مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور آج اچانک ان کا انتقال پر ملال ہوگیا ،انا للہ و انا الیہ راجعون
دیکھتے دیکھتے سوشل میڈیا پر ان کے سانحہ ارتحال کی خبر آگ کی طرح پھیل گئی ،اور ارباب علم و فن مغموم اور تحریر و قلم کی فضا ساکت و جامد ہوگئی ،ان کے انتقال سے فقہ و افتا،درس و تدریس کا ایک باب ہمیشہ کے لئے بند ہوگیا، وہ علوم و فنون کے بحر ذخار تھے ،خصوصا فقہ و افتا میں ید طولی حاصل تھا ،ہندوستان کے ممتاز ترین عالموں میں ان کا شمار ہوتا تھا ۔
صحیح معنوں میں وہ عالم ربانی کہلانے کے حقدار تھے،وہ صف اول کے مدرس و مفتی تھے ،ان کی کئی علمی و قلمی شاہکار اورفن پارے موجود ہیں ، مولی عز و جل ان کی دینی و ملی خدمات قبول فرمائے اور انہیں مکین جنت بنائے ۔آمین یا رب العالمین۔
مولانا محمد شہریار نظامی
مدرس:دارالعلوم فدائیہ نوریہ پاچھو رسیا ۔اسلام پور ،بنگال۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں