تازہ ترین

Post Top Ad

بدھ، 19 جنوری، 2022

البدر ٹورس اینڈ ٹراویلس کے آفس کااسلام پور میں افتتاح

البدر ٹورس اینڈ ٹراویلس کے آفس کااسلام پور میں افتتاح
 البدر ٹورس اینڈ ٹراویلس کے آفس کااسلام پور میں افتتاح 


 البدر ٹورس اینڈ ٹراویلس کے آفس کااسلام پور میں افتتاح 

    نیوزٹوڈے اردو:پورے ملک کے مختلف شہروں میں اپنی کارکردگی کی وجہ سے مقبول البدر ٹورس اینڈ ٹراویلس کے آفس کا افتتاح اسلام پور میں عمل میں آیا۔ آج اسلام پور شہر کے تین پل میں تین پل پاٹاگوڑا روڈ سے متصل البدر ٹورس اینڈ ٹراویلس کے آفس کا افتتاح کیاگیا ۔ا س موقع پر افتتاحی تقریب میں علماوحفاظ اور ائمہ مساجد کے ساتھ کئی سیاسی ،سماجی اور عام لوگوں نے شرکت کی۔ بالخصوص مفتی محفل اشرف برکاتی،مفتی فیروز عالم مصباحی،ڈاکٹر شہباز عالم مصباحی،مولانا تنویر عالم مصباحی، مولانا مظاہر الاسلام ،مولاناعباس علی ،مولانا شمیم ،قاری مجاہد حسین نوری،مولانا بہاءالمصطفیٰ،مولانا شاہ جہاں ،مولانا زین الحق ،مولانا خوشتر ،مولانا شاہد، مولانا کلیم اللہ چشتی کے علاوہ جاوید اختر،غلام سرورگوالپوکھر، ڈاکٹر صادق الاسلام، ثاقب عالم،امتیاز،ندیم رضا ، حافظ اشرف،ڈاکٹر شرافت وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

البدر ٹورس اینڈ ٹراویلس کے آفس کااسلام پور میں افتتاح
 البدر ٹورس اینڈ ٹراویلس کے آفس کااسلام پور میں افتتاح 


البدر ٹورس اینڈ ٹراویلس کے بانی و ذمہ دار مولانا گلزار ثقافی اور انجینئر رقیب عالم نے بتایاکہ حج وعمرہ کے عازمین اور سیاحتی وروزگار کی غرض سے بیرون ملک جانے والے لوگوں کی رہنمائی کے لئے البدر ٹورس اینڈ ٹراویلس کووجودمیں لایاگیا ہے اور الحمد للہ آج اسی مقصد کے تحت ہم لوگ کام کررہے ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں لوگوں کو حج وزیارت کے علاوہ مقدس زیارت گاہوں کے لئے بھیج چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ البدر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں لوگوں کی بنیادی سہولیات مثلا زبان، کھانا،جانکاری کے لئے اچھے علماکی معیت اور کفایتی اخراجات کو پیش نظررکھا گیا ہے۔ہندستان کے کئی شہروں میں البدر کی ٹیم کام کررہی ہے اسلام پور میں پہلی بار البدر کے آفس کا افتتاح ہوا ہے ہمیں امید ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچاسکیں گے۔

البدر ٹورس اینڈ ٹراویلس کے آفس کااسلام پور میں افتتاح
 البدر ٹورس اینڈ ٹراویلس کے آفس کااسلام پور میں افتتاح 


 البدرٹورس اینڈ ٹراویلس کے دیگر ذمہ داران میں مولانا تنویراحمد مصباحی اور مولانا محسن دیناج پور وغیرہ نے کہاکہ چونکہ اسلام پور و قرب وجوار علاقے کے لوگوں میں حج وعمرہ کے تعلق سے اتنی بیداری نہیں ہے جتنی ہونی چاہئے ،اس لئے البدر کی ٹیم ایسے لوگوں کے پاس پہنچ کر انہیں حج کی فرضیت اور عمرہ کی اہمیت سے آگاہ کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سعادت سے فیضیاب ہوسکیں۔

البدر ٹورس اینڈ ٹراویلس کے آفس کااسلام پور میں افتتاح
 البدر ٹورس اینڈ ٹراویلس کے آفس کااسلام پور میں افتتاح 


 افتتاحی تقریب میں مفتی محفل اشرف برکاتی ، مفتی فیروز عالم مصباحی اور دیگر نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسلام پور میں اس تعلق سے جو خلا تھا وہ البدر نے پوراکردیا ہے ۔ان لوگوں نے کہاکہ حج اسلام کا اہم رکن ہے،جو ہر صاحب استطاعت پر زندگی میں ایک پر اداکرنا فرض ہے ۔اللہ عزوجل نے قرآن کریم میں حج او رعمرہ ادا کرنے کا اپنے بندوں کو حکم دیا ہے۔چونکہ حج کی ادائیگی کے لئے خاص ایام متعین ہیںاس کے علاوہ حج اور عمرہ دونوں کے لئے خاص جگہیں بھی متعین ہیں وہ ہندستان سے ہزاروں کیلو میٹر دور ملک کے عرب کے شہر مکہ اور قرب وجوار علاقے ہیں۔ کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ سفر کے اخراجات برداشت کرنے کے لئے لوگوں کے پاس روپئے تو ہوتے ہیں لیکن انہیں صحیح رہنمائی نہیں مل پاتی ہے ،توایسے لوگوں کے لئے البدر بہت ہی اچھا ہے جو لوگوں میں بیداری لانے کے ساتھ ساتھ انہیں تربیت بھی کرے گا اور ضروری دستاویزات کی تیار سے لیکر سبھی مواقع پر رہنما ئی کرے گا۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad