تازہ ترین

Post Top Ad

پیر، 24 جنوری، 2022

لوہے کی راڈ سے اے ٹی ایم مشین کو توڑنے کی کوشش، سی سی ٹی وی کیمرے میں واقعہ قید

نیوزٹوڈے اردو: جلپائی گوڑی میں لوہے کی سلاخ سے اے ٹی ایم مشین توڑ کر رقم لوٹنے کی کوشش کی گئی، واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ یہ واقعہ جلپائی گوڑی پہاڑ پور جئے ماتا دی سروس اسٹیشن کے پٹرول پمپ کے اے ٹی ایم کا ہے۔ آج صبح ایک بدمعاش نے جلپائی گوڑی پہاڑ پور نیشنل ہائی وے کے قریب واقع ایک پٹرول پمپ کے اے ٹی ایم میں داخل ہو کر رقم لوٹنے کی کوشش کی۔ اے ٹی ایم مشین کو لوہے کی راڈ سے توڑنے کے فوراً بعد الارم بجنے لگا، وہاں موجود ایک ٹرک ڈرائیور نے پمپ کے اہلکاروں کو اطلاع دی۔ پمپ کے اہلکاروں نے بتایا کہ بدمعاش فرار ہو گیا تاہم سی سی ٹی وی کیمرے میں قید فوٹیج میں وہ لوہے کی راڈ سے مشین کو توڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جلپائی گوڑی کوتوالی تھانہ کی پولس اور بینک کے اہلکار واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی جا رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad