تازہ ترین

Post Top Ad

پیر، 24 جنوری، 2022

فروخت ہونے سے قبل دو کچھوے ضبط، ایک شخص گرفتار

فروخت ہونے سے قبل دو کچھوے ضبط، ایک شخص گرفتار
 فروخت ہونے سے قبل دو کچھوے ضبط، ایک شخص گرفتار


 فروخت ہونے سے قبل دو کچھوے ضبط، ایک شخص گرفتار

    نیوزٹوڈے اردو:بیلاکوبا رینج کے محکمہ جنگلات کے کارکنوں نے فروخت ہونے سے پہلے ہی دو کچھووں کو بچایا اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شخص کا نام بٹو داس ہے اور وہ سلی گوڑی شہر سے متصل باری باسا علاقہ کا رہنے والا ہے۔ بیلاکوبا رینج آفس کے رینجر سنجے دتہ کی قیادت میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آج دوپہر سلی گوڑی سوپر مارکیٹ پر چھاپہ مارا۔ 

    جنگلات کے کارکنوں نے وہاں سے ایک شخص کو دو کچھووں سمیت گرفتار کیا۔ بیلاکوبا رینج آفس کے مطابق اسمگلر مختلف مقامات سے کچھووں کو شہر کے مختلف بازاروں میں فروخت کے لئے لاتے ہیں۔ واضح رہے کہ سلی گوڑی سپر مارکیٹ کے بچائے گئے کچھوے آج بہار سے لائے گئے تھے۔ اسمگلروں کو آئندہ کل جلپائی گوڑی کی عدالت میں بھیجا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad