تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 4 جنوری، 2022

اسلام پور کو ضلع بنانے کے مطالبے پرایم ایل اے عبدالکریم چودھری کا دوماہ مسلسل احتجاج کرنے کا اعلان

اسلام پور کو ضلع بنانے کے مطالبے پرایم ایل اے عبدالکریم چودھری کا دوماہ مسلسل احتجاج کرنے کا اعلان
 اسلام پور کو ضلع بنانے کے مطالبے پرایم ایل اے عبدالکریم چودھری کا دوماہ مسلسل احتجاج کرنے کا اعلان


 اسلام پور کو ضلع بنانے کے مطالبے پرایم ایل اے عبدالکریم چودھری کا دوماہ مسلسل احتجاج کرنے کا اعلان 

چوپڑہ کے سوناپور سے کرن دیگھی کے بلاس پور تک کریں گے پیدل ریلی، سبھی ایم ایل اے کو شرکت کی دعوت،تحریک میں شرکت کے لئے عوام کے ساتھ رابطہ شروع نیوزٹوڈے اردو:اسلام پور کوالگ ضلع بنانے کا مطالبہ ایک بار پھر زور پکڑنے لگاہے۔گزشتہ ماہ رائے گنج میں منعقدہ وزیراعلی کی انتظامیہ میٹنگ میں اسلام پور کے ایم ایل اے و سابق وزیرعبدالکریم چودھری نے اسلام پور کو الگ ضلع بنانے کا مطالبہ اٹھایاتھا جس میں وزیراعلی کے ساتھ ان کی تیخی بات چیت شوشل میڈیا میں زبردست وائرل ہوئی تھی۔اسلام پور کو الگ ضلع بنانے کے مطالبے کو ہرطبقہ اورہرعمر کے لوگوں نے حمایت کیاتھا ۔اس سے قبل بھی قدآورلیڈرعبدالکریم چودھری کئی مرتبہ اسلام پور کو الگ ضلع بنانے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔اب ایک بار پھراسلام پور کو الگ ضلع بنانے کے مطالبے کو لیکروہ سرگرم ہیں۔ترنمول کانگریس کے یوم تاسیس کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام پور کے پہرے دار کے نام سے مشہورگیارہ مرتبہ کے ایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے یہ اعلان کیا ہے کہ اب وہ اسلام پورکو الگ ضلع بناکر ہی چھوڑیں گے چاہے اس کے لئے انہیں جو بھی قربانی دینی پڑے وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ہمیشہ سے اسلام پور کے لوگوں کے دکھ سکھ میںساتھ کھڑے رہنا ہے اور گزشتہ پچاس برسوں سے وہ اس عمل پرقائم ہیں ا س لئے اب اسلام پور کوالگ ضلع بنانے کے لئے لوگوں کے مطالبے کے ساتھ وہ آگے بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی اس مطالبے پر وزیراعلی نے غورنہیں کیاتوآئندہ جون سے دو ماہ کے لئے احتجاج شروع کیاجائے گا۔ایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے کہا کہ ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں لوگ ان کے ساتھ ہیں اور سبھی کو لیکر وہ چوپڑہ بلاک کے سوناپور سے لیکر کرن دیگھی بلاک کے بلاس پور تک پدل ریلی کریں گے اور پھر واپس الٹی ریلی کے شکل میں بلاس پور سے سوناپور تک جائیں گے اس دوران سبھی بلاکوں میں وہاں کے مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کرکے انہیں ا س تحریک میں شامل رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام پور،چوپڑہ، گوال پوکھر، چاکولیہ اور کرن دیکھی بلاکوں پر مشتمل اسلام پور ضلع کے مطالبے کی ا س تحریک میں سبھی ممبران ا سمبلی کو شامل ہونے کی دعوت دیں گے تاکہ اس تحریک کو مزید تقویت مل سکے۔ ریاست کے سب سے سنیئرایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے ا س دوران سخت لہجے میں کہا کہ اب تک وہ ریاستی حکومت اور وزیراعلیٰ سے گزارش اور اپیل کررہے تھے لیکن اب یہ سمجھ میں آگیا ہے کہ اس طرح سے اسلام پور کواس کا حق نہیں مل سکتا ہے ا س لئے اب اسلام پور کو الگ ضلع بنانے کے لئے احتجاج ہی واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کے ا س مطالبے کی ہر طرف سے حمایت ہو رہی ہے اورسبھی طبقہ کے لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔سابق وزیرعبدالکریم چودھری نے کہا کہ جغرافیائی لحاظ کے ساتھ ساتھ یہاں کی ثقافت اورایس آر سی رپورٹ کے حساب سے اسلام پور کو الگ ضلع کا درجہ بہت پہلے ہی مل جانا چاہئے تھا لیکن یہ افسوس کی با ت ہے کہ ریاست میں کئی نئے اضلاع بنائے گئے لیکن اسلام پور کو محروم رکھاگیا یہ یہاں کے لوگوں کے ساتھ سراسرناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتردیناجپور ضلع کا ہیڈکوارٹر رائے گنج میں ہے جو چوپڑہ بلاک کے کئی گاﺅں سے ڈیڑھ سوسے دوسوکیلومیٹر کی دوری پرہے ایسے میں اگر ایک آدمی کو کسی کام سے رائے گنج جانا پڑے تو وہ ایک دن میں واپس گھر نہیں لوٹ سکتاہے یہاں تک کہ کئی کئی بار دو تین دن بعد کام مکمل کرکے گھرلوٹنے کی صورتحال پیداہوجاتی ہے اس لئے اسلام پو رکو الگ ضلع بنانے کی سخت ضرورت ہے اور یہ مطالبہ یہاں کے ہرعام و خاص کا ہے تاکہ لوگ آسانی سے اپنے دفتری کام کاج کرسکیں۔ اسلام پور کے ایم ایل اے نے مزید کہا کہ اسلام پور کوضلع بنانے کو لیکر ان کی طرف سے اپنے ہی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ حالانکہ چیلنج بھرا ہے لیکن وہ اسلام پور کے لوگوں کے خاطر کسی بھی چیلنج کے لئے تیار ہیں اور انہیں کسی سے خوف یا کچھ کھونے کا کوئی ڈر نہیں ہے ۔انہوں نے اپنے فیصلے کواللہ کے حوالے کرتے ہوئے کہاکہ اگر ان کایہ فیصلہ عوام کے حق میں ہوگا تو اس میں اللہ کی مدد شامل ہوگی اس لئے کسی سے خوف یا گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور وہ جو فیصلہ لے چکے ہیں ا س سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔اس دوران انہوں نے اپنی ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میںوزیراعلیٰ کا رویہ کافی افسوسناک ہے کیونکہ ایک مرتبہ انہوں نے مجھ سے کہاتھا کہ کریم دا آپ کو آپکا مقام اورآپ کی عزت ہمیشہ ملے گی ،آپ کو بطور سینئرہمیشہ ترجیح دی جائے گی لیکن اس وقت وزیراعلیٰ پوری طرح سے بد ل گئی ہیں۔سابق وزیرعبدالکریم چودھری نے مزید کہا کہ سب سے سینئرایم ایل اے ہونے کے ناطے مجھے ڈپٹی چیف منسٹر بنایاجاناچاہئے تھا لیکن ایسا نہیں کیاگیا۔گزشتہ ہفتہ ان کے چھوٹے صاحبزادے امداد چودھری پرشرپسندوں کے ذریعہ ہوئے حملے پر بولتے ہوئے بھی انہوں نے ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کو لیکر خودوزیراعلی ٰکو چاہئے تھا کہ اس میں مداخلت کریں اور حال چال جانیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ کسی نے کوئی خبر گیری تک نہیں کی۔ 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad