تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 4 جنوری، 2022

مالدہ کے ڈی ایم، ان کی اہلیہ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کورونا سے متاثر

مالدہ کے ڈی ایم، ان کی اہلیہ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کورونا سے متاثر
 مالدہ کے ڈی ایم، ان کی اہلیہ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کورونا سے متاثر


 مالدہ کے ڈی ایم، ان کی اہلیہ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کورونا سے متاثر

نیوزٹوڈے اردو: مالدہ کے ضلع مجسٹریٹ اور ان کی اہلیہ کورونا کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ یہی نہیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (جنرل) بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ضلع محکمہ صحت سے مالدہ کے ضلع مجسٹریٹ، ان کی اہلیہ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبر کے بعد انتظامیہ حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ تاہم ضلع کے یہ دونوں اعلیٰ عہدیدار آج کلکٹریٹ کی عمارت میں نظر نہیں آئے۔ میڈیکل کالج کے مطابق ضلع انتظامیہ کے دو افسران اس وقت ہوم آئسولیشن میں ہیں۔ ضلع انتظامیہ اور میڈیکل کالج کے مطابق ضلع مجسٹریٹ راجرشی مترا اور ان کی اہلیہ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ویبھو چودھری بھی کورونا کی لپیٹ میں ہیں۔ وہ تین دن سے بخار اور جسمانی بیماری محسوس کر رہے تھے۔ مالدہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سمیت تین لوگوں کی کورونا جانچ کی گئی۔ ضلع محکمہ صحت کے مطابق ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ مالدہ میڈیکل کالج کے وائس پرنسپل ڈاکٹر پرنجے ساہا نے بتایا کہ مالدہ کے ضلع مجسٹریٹ، ان کی اہلیہ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کورونا سے متاثر ہیں۔ تاہم کورونا کے بارے میں غیر ضروری طور پر پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ حکومتی ہدایت پر عمل کر کے ہی اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔ میڈیکل کالج انتظامیہ اور محکمہ صحت، ضلع پولس اور انتظامیہ بار بار لوگوں کو ماسک استعمال کرنے اور سینیٹائزر استعمال کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ کورونا سے بچنے کے لئے مائیکنگ کے ذریعہ لوگوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔ مالدہ میڈیکل کالج کے مطابق کل 230 لوگوں کا کورونا انفیکشن کا ٹیسٹ کیا گیا۔ آج 38 لوگوں میں کورونا انفیکشن پایا گیا ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں ضلع میں کورونا کے کیسز کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad