تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 4 جنوری، 2022

یوپی کے بی جے پی ایم پی کے پاس بقایاروپیہ لینے گیامالدہ کا ٹھیکیدار لاپتہ، گھروالوں نے اغوا کالگایا الزام

یوپی کے بی جے پی ایم پی کے پاس بقایاروپیہ لینے گیامالدہ کا ٹھیکیدار لاپتہ، گھروالوں نے اغوا کالگایا الزام
 یوپی کے بی جے پی ایم پی کے پاس بقایاروپیہ لینے گیامالدہ کا ٹھیکیدار لاپتہ، گھروالوں نے اغوا کالگایا الزام


 یوپی کے بی جے پی ایم پی کے پاس بقایاروپیہ لینے گیامالدہ کا ٹھیکیدار لاپتہ، گھروالوں نے اغوا کالگایا الزام

نیوزٹوڈے اردو:مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور کا ایک مزدور ٹھیکیدار و اعظم گڑھ کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور پیشہ سے ٹھیکیدار رماکانت یادو سے پیسے لینے گیا تھا، لاپتہ ہوگیا۔ ٹھیکیدار کے اہل خانہ نے اغوا کا الزام لگایا ہے۔ لاپتہ کنٹریکٹر کا نام مخلص الرحمن (32سال) ہے۔ وہ ہریش چندر پور تھانہ کے سلطان نگر گرام پنچایت کے دتیان گاوں کا رہنے والا ہے اور اس کی بھابھی صوفیہ بی بی گرام پنچایت کی رکن ہے۔

گھروالوں سے ملی جانکاری کے مطابق مخلص الرحمن لیبر کنٹریکٹر ہے اور مختلف ریاستوں میں مزدور بھیجنے کا کام کرتا ہے۔ اسی طرح اس نے اپنے علاقے سے کچھ مزدور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور اتر پردیش کے اعظم گڑھ کے ٹھیکیدار رماکانت یادو کے پاس بھی بھیجے تھے۔ روماکانت یادو کے پاس روپئے بقایا تھے۔ جب بار بار درخواست کرنے پر بھی رقم نہیں ملی تو 26 دسمبر کو اس نے ان کے گھر فون کیا اور بتایا کہ وہ اپنا بقایا لے کر اعظم گڑھ سے جا رہا ہے اور اعظم گڑھ اسٹیشن پر ہے۔ ساتھ ہی اس نے ہریش چندر پور کے ایک دوست کو بھی فون کیا اور کٹیہار جانے والی ٹرین کے بارے میں پوچھا۔ اس کے ساتھ اعظم گڑھ اسٹیشن کے ہورڈنگز اور فوٹو بھی بھیجے گئے۔ 

گھر والوں نے بتایا کہ اس نے آخری بار اس سے اسی دن بات کی تھی۔ اس نے بتایا کہ وہ رکن اسمبلی سے پیسے لینے گئے تھے لیکن ان سے ملاقات نہیں ہو سکی۔ لیکن اس کے ایک ملازم نے اسے روپئے دئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اعظم گڑھ سے جا رہے ہیں، لیکن اس کے بعد سے اس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔ اس کا فون مسلسل بند ہو رہا ہے۔ کافی تلاش کے باوجود کچھ نہ ملا۔ 

اس کے اہل خانہ نے اغوا کا الزام لگایا ہے اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ تھانہ میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بی جے پی کی حکومت والی ریاست یوپی سے ریاست کی حکمراں جماعت کے خاندان کے ایک فرد کے لاپتہ ہونے پر بحث کا بازار گرم ہو گیا ہے۔ ترنمول کا دعویٰ ہے کہ مخلص الرحمن مغربی بنگال کا رہنے والا ہونے کی وجہ سے سیاسی انتقام کا شکار ہوا ہے۔ ترنمول کے ایم ایل اے تجمل حسین نے اغوا کا الزام لگایا ہے۔ دوسری طرف بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ بغیر کسی بنیاد کے اس طرح کے الزامات لگانا درست نہیں ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ کھوگین مرمو نے معاملے کی جانچ کا یقین دلایا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad