تازہ ترین

Post Top Ad

ہفتہ، 8 جنوری، 2022

سلی گوڑی کی ریچا گھوش کو وومین کرکٹ ورلڈ کپ میں ملاموقع

سلی گوڑی کی ریچا گھوش کو وومین کرکٹ ورلڈ کپ میں ملاموقع
 سلی گوڑی کی ریچا گھوش کو وومین کرکٹ ورلڈ کپ میں ملاموقع 


 سلی گوڑی کی ریچا گھوش کو وومین کرکٹ ورلڈ کپ میں ملاموقع 

نیوزٹوڈے اردو: سلی گوڑی کی رچا گھوش کو خواتین کرکٹ ورلڈ کپ میں کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ اس کی کامیابی پر سلی گوڑی شہر کے لوگ کافی خوش ہیں۔ لوگ ان کے گھر پر کیک کاٹ کر ان کی کامیابی کے لئے دعائیں کررہے ہیں اور اپنی اپنی خوشی کا اظہارکر رہے ہیں۔ سلی گوڑی کرکٹ لوورس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ممبران نے بھی ان کے گھر جا کر انہیں مبارکباد دی۔تنظیم کے ممبران نے اس خوشی میں ان کے گھر پر کیک کاٹا اور پھولوں کا گلدستہ دے کر انہیں مبارکباد دی۔

 اس دوران رچاگھوش نے کہا کہ ان کا مقصد ورلڈ کپ میں اچھا کھیلنا ہے۔ انہیں آسٹریلیا میں بگ بیش کھیلنے کا فائدہ ہوا ہے۔ وہ اس سے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل چکی ہیں۔ ایسے میں ون ڈے ورلڈ کپ کا دباو برداشت کرنا مشکل نہیں ہوگا۔ وہ چمپئن بننے کے ہدف کے ساتھ کھیلے گی۔ چند دنوں میں وہ تربیتی کیمپ میں شامل ہو جائیں گی۔

 دوسری جانب سلی گوڑی کرکٹ لورس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سکریٹری منوج ورما نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ رچا ہر میچ میں اپنی جگہ بنائے اور ملک کا نام روشن کرے۔

ریچاگھوش کامختصر تعارف 

ریچا گھوش شمالی بنگال کے سب سے اہم شہر سلی گوڑی میں 28 ستمبر 2003کو پیداہوئیں۔فی الوقت ریچا گھوش کی شناخت ایک ہندستانی کرکٹر ہے۔2 جنوری 2020کو 16 سال کی عمر میںانہیں 2020 کے آئی سی سی خواتین کے T20 ورلڈ کپ کے لئے ہندوستان کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔اسی مہینے کے آخر میں انہیں 2020 آسٹریلیا خواتین کی سہ ملکی سیریز کے لئے ہندستان کے اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا۔ 12 فروری 2020 کوریچاگھوش نے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کے لئے اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ 

مئی 2021 میں اسے پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ اعزازسے نوازا گیا۔اگست 2021 میں ریچاگھوش کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئے قومی ٹیم میں بلایا گیا۔ انہیں خواتین کے واحد ٹیسٹ میچ اور خواتین کے ایک روزہ بین الاقوامی (WODI) میچوں کے لئے ہندستان کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنا WODI ڈیبیو 21 ستمبر 2021 کو ہندستان کے لئے آسٹریلیا کے خلاف کیا۔وہ 2021-22 ویمنز بگ بیش لیگ سیزن میں ہوبارٹ ہریکینز کے لئے کھیلی ہےں۔14 جنوری 2022 میں انہیں نیوزی لینڈ میں 2022 خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے ہندستان کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad