| مفتی حسن منظر قدیری کا انتقال ملت اسلامیہ کا بڑا خسارہ |
مفتی حسن منظر قدیری کا انتقال ملت اسلامیہ کا بڑا خسارہ
نیوزٹوڈے اردو: بہار سیمانچل کشن گنج کی قدآور شخصیت کنزالدقائق ادیب شہیر حضرت علامہ مفتی حسن منظر قدیری صاحب جمعہ کی نماز سے کچھ دیر پہلے وصال یار فرماگئے۔حضرت مفتی صاحب گانگی بہادر گنج کشن گنج کے تھے ۔ایک عرصہ تک دارالعلوم محی الاسلام بجرڈیہہ بائسی پورنیہ بہار میں بحیثیت صدر ومفتی خدمات انجام دیتے رہے ۔ریٹائر کے بعد جامعہ رضویہ کلیان ممبئی میں شیخ الحدیث وصدر مفتی کی حیثیت سے علم وعرفان کا چشمہ بہاتے رہے ۔
مفتی صابررضامحب القادری نعیمی کشن گنجوی نے بتایاکہ حضرت مفتی صاحب تقریباً ایک درجن کتابوں کے مصنف کہنہ مشق شاعر اچھے محقق تھے ۔ابھی چند دنوں سے طبیعت متاثر چل رہی تھی 7جنوری 2022کو یہ علم وعرفان کا ماہ کامل روپوش ہو گیا جس سے پورا علمی حلقہ سوگوار ہے ۔سیمانچل کی زمین اپنے ایک عظیم علمی شخصیت سے محروم ہوگئی ۔اطلاع کے مطابق 8جنوری بروز سنیچر صبح کے 10بجے گانگی بہادر گنج میں ان کا جنازہ ہوگا اوروہیں سپرد خاک کئے جائیںگے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں