تین ماہ کے بعد سلی گوڑی سے دارجلنگ تک ٹوائے ٹرین سروس شروع |
تین ماہ کے بعد سلی گوڑی سے دارجلنگ تک ٹوائے ٹرین سروس شروع
نیوزٹوڈے اردو:تقریباً تین ماہ تک بند رہنے کے بعد ایک بار پھر پہاڑوں میں ٹوائے ٹرین کا سفر شروع ہو گیا ہے۔ ٹوائے ٹرین نے ایک بار پھر سلی گوڑی سے دارجلنگ کا سفر شروع کیا۔ اس کے ساتھ اب سیاح این جے پی اسٹیشن سے دارجلنگ تک براہ راست ٹوائے ٹرین کے ذریعہ سفر کرسکیں گے۔
یہ سروس کافی عرصے سے بند تھی۔ اس کا اثر شمالی بنگال کی سیاحت کی صنعت پر صاف نظر آرہا تھا۔ کورونا وبا کی وجہ سے لمبے عرصے تک بند رہنے کے بعد ایک بار پھر پہاڑوں کے خوبصورت وادیوںنے ٹوائے ٹرین سننا شروع کر دی ہے۔ ٹوائے ٹرین کے آغاز کے ساتھ ہی شمالی بنگال کی سیاحت کی صنعت دوبارہ پٹری پر آنا شروع ہو گئی ہے۔ دارجلنگ ہمالیائی ریلوے کے ذریعہ چلائی جانے والی ٹوائے ٹرین میں سفر کرنا ہمیشہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے قومی شاہراہ 55 پر کرشیانگ میں مہانندہ ندی کے قریب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی جس سے قومی شاہراہ پر ٹرین لائن کو نقصان پہنچا تھا۔ اس کے نتیجے میں سیاح سلی گوڑی سے براہ راست دارجلنگ تک ٹوائے ٹرین کے ذریعہ سفر کرنے سے محروم ہو گئے۔ مہاندہ ندی پر سڑک کی مرمت کے بعد ٹوائے ٹرین لائن کی مرمت کی گئی اور این جے پی سے دارجلنگ تک سیدھی ٹرین سروس شروع کی گئی۔
ڈی ایچ آرکے مطابق اب تک سیاحوں کو بس کے ذریعہ کرشیانگ ریلوے اسٹیشن لے جایا جاتا تھا۔ وہاں سے سیاح ٹوائے ٹرین کے ذریعہ دارجلنگ جا سکتے تھے لیکن اب شمالی بنگال کے ٹور آپریٹردارجلنگ کے لئے براہ راست ٹوائے ٹرین سروس کے آغاز سے خوش ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں