تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 25 جنوری، 2022

یوم جمہوریہ کے پیش نظر شمالی بنگال میں سیکوریٹی انتظامات سخت

یوم جمہوریہ کے پیش نظر شمالی بنگال میں سیکوریٹی انتظامات سخت
 یوم جمہوریہ کے پیش نظر شمالی بنگال میں سیکوریٹی انتظامات سخت


 یوم جمہوریہ کے پیش نظر شمالی بنگال میں سیکوریٹی انتظامات سخت

    نیوزٹوڈے اردو: آئندہ کل یوم جمہوریہ کے پیش نظر شمالی بنگال کے سبھی اضلاع سمیت سرحدی علاقوںمیں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ پولس اور انتظامیہ کے عہدیدار ضلع بھر میں ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹینڈ ، شاپنگ مال ہوٹل ، مارکیٹ ایئریا میں مسلسل گشت کررہے ہیں۔ پولس تربیتی کتے کوبھی سیکیورٹی کے کاموں میں استعمال کررہی ہے۔یوم جمہوریہ سے قبل آج پولس اور انتظامیہ کے عہدیداروں نے مختلف آبادی والے علاقوں میںتلاشی مہم میںحصہ لئے۔شمالی بنگال کے دارجلنگ، کوچ بہار، علی پور دوار ،جلپائی گوڑی، اتردیناج پور،جنوبی دیناج پور ،کالمپونگ اور مالدہ میں سبھی سطح کے پولس تھانوںکی طر ف سے جگہ جگہ ناکہ چیکنگ کے ذریعہ گاڑیوںکی تلاشی لی گئی ۔

یوم جمہوریہ کے پیش نظر شمالی بنگال میں سیکوریٹی انتظامات سخت
 یوم جمہوریہ کے پیش نظر شمالی بنگال میں سیکوریٹی انتظامات سخت


    اسی کے تحت مالدہ شہر کے گور کنیا سینٹرل بس ٹرمنلس میں سرکاری اور نجی بسوں سے تفتیش کی گئی ۔ پولس نے مسافروں کا سامان بھی چیک کیا تاکہ کسی بھی قسم کے قابل اعتراض سامان لے جانے سے روکا جاسکے۔ جی آر پی اور آر پی ایف نے مالدہ ٹاون اسٹیشن پر بھی وسیع نگرانی کی۔ جی آر پی اور آر پی ایف افسران نے پورے اسٹیشن کمپلیکس کی گہری تلاشی لی۔ اسنیفر ڈاگ کی مدد سے یہاں سکیورٹی کے نظام کا جائزہ لیا گیا۔ اسٹیشن پرکھڑی مسافر ٹرین کے بیشتر ڈبوں میں پولس نے ا سنیفر کتے کے ذریعے سرچ آپریشن چلایا۔ مسافروں کے ٹکٹوں کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ ان کے سامان کی بھی شدت کے ساتھ جانچ پڑتال کی گئی ۔

     واضح رہے کہ مالدہ ضلع میں ہند بنگلہ دیش سرحد پر چھ پولس اسٹیشن موجود ہیں۔ان میں انگلش بازار ، اولڈ مالدہ ، حبیب پور ، بامنگولا ، کالیاچک اور ویشنب نگر پولس اسٹیشن شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انگلش بازارپولس اسٹیشن کے مہندی پور علاقے میں ہند - بنگلہ دیش بین الاقوامی تجارتی سینٹر ہے۔،مالدہ کے ایس پی آلوک راجوریہ نے کہا کہ یوم جمہوریہ سے قبل ضلع کے ہر تھانہ علاقے میں پولس کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ سڑکوں پر واقع چیک پوسٹ کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کی گہری تلاشی لی جارہی ہے۔ 

    مختلف عوامی مقامات کے ساتھ ساتھ این جے پی اسٹیشن کے احاطے میں بھی کورونا کے سبھی اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے سیکورٹی کو بڑھا دی گئی ہے۔این جے پی اسٹیشن کے آر پی ایف اور جی آر پی کے مشترکہ زیر اہتمام 26 جنوری تک اسٹیشن کے احاطے کو سیکورٹی کی چادر سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ آج این جے پی جی آرپی کے آئی سی انوپم مجمدار اور ریلوے پولس افسر سنجیو ساہا کی قیادت میں پلیٹ فارم سے ہر جگہ ٹرین کی تلاشی لی گئی۔ ریلوے پولس افسر انوپم ساہا نے بتایا کہ تلاشی مہم جاری رہے گی۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad