تازہ ترین

Post Top Ad

اتوار، 20 فروری، 2022

دوبڑے سیاسی چہرے ایک ساتھ انتخابی مہم میں نظر آئے

 

دوبڑے سیاسی چہرے ایک ساتھ انتخابی مہم میں نظر آئے
دوبڑے سیاسی چہرے ایک ساتھ انتخابی مہم میں نظر آئے

دوبڑے سیاسی چہرے ایک ساتھ انتخابی مہم میں نظر آئے

اسلام پور کے 4نمبر وارڈ سے ترنمول امیدوارکی حمایت میں وزیر غلام ربانی اور ایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے کی انتخابی مہم نیوزٹوڈے اردو:پورے مغربی بنگال میں دوبڑے سیاسی چہرے آج ایک ساتھ انتخابی مہم میں نظر آئے۔اسلام پور میونسپلٹی انتخابات کے لئے سبھی پارٹیوں کی طرف سے انتخابی مہم زوروںسے جاری ہے ۔

      اسی کے پیش نظر اسلام پور میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 4سے ترنمول کانگریس امیدوار گروداس سہا کی حمایت میں انتخابی ریلی نکالی گئی۔اس دوران محکمہ اقلیتی امور ومدرسہ تعلیم کے کابینہ وزیر غلام ربانی اور سنیئر ترنمول کانگریس لیڈر واسلام پور کے ایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے ایک ساتھ ترنمول امیدوار گروداس سہا کی حمایت میں ریلی کی اور عوام رابطہ مہم چلائی۔ دوبڑے لیڈروں کو ایک ساتھ دیکھ کر مذکورہ وارڈ اور ترنمول کانگریس کے دیگر لیڈروںاورکارکنوں میں کافی جوش وخروش کاماحول دیکھاگیا۔ کافی تعداد میں آج لوگوں نے اس ریلی میں حصہ لیا ۔ 

دوبڑے سیاسی چہرے ایک ساتھ انتخابی مہم میں نظر آئے
دوبڑے سیاسی چہرے ایک ساتھ انتخابی مہم میں نظر آئے


   صحافیوں کے ذریعہ پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر غلام ربانی نے کہاکہ ایم ایل اے عبدالکریم چودھری اور میرے درمیان کچھ بھی اختلاف نہیں ہے، وہ میرے والد صاحب کے دوست ہیں توچودھری صاحب میرے والد کا درجہ رکھتے ہیں۔ انہوںنے ہمیشہ مجھے صحیح مشورہ دیا ہے۔جب چودھری صاحب پہلی بار ایم ایل اے بنے تو تب میری پیدائش ہوئی تھی۔ وزیر غلام ربانی نے بی جے پی طنز کستے ہوئے کہاکہ اسلام پور ہی بلکہ پورے مغربی بنگال ریاست میں بی جے پی کانام ونشان نہیں ہے۔گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو سبق مل گیاہے اوربنگال کے لوگ سمجھ چکے ہیں کہ بنگال کی باگ ڈور وزیراعلیٰ ممتابنرجی ہی سنبھال سکتی ہیں۔

    صرف بنگال ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں لوگوں کو یہ احساس ہوگیا ہے کہ بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی وہ اہلیت اور قابلیت رکھتی ہیں کہ پورے ملک کو سنبھال سکےں، یہی وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی جہاں جہاں جاتی ہیں لوگ دل کھول کے ہماری لیڈر کا استقبال کرتے ہیں۔پورے ملک کے لوگ جان چکے ہیں کہ بی جے پی ملک کو تباہ کرنے پہ تلی ہوئی ہے ،کبھی سرکاری جائیداد اور املاک کو فروخت کرکے ، کبھی ملک کی بنیاد وحدت میں کثرت کو مٹاکر اور کبھی فرقہ واریت کے نام پر ملک کو تباہی کے دہانے پر ڈھکیل رہی ہے۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی بنگال کی ترقی کے ساتھ ساتھ ملک کو بچانے کی سیاست کررہی ہے۔

    وہیں ترنمول کانگریس کے سنیئر لیڈرواسلام پور کے ایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے کہاکہ بطورایم ایل اے یکے بعد دیگرے ترنمول کانگریس کے سبھی امیدواروں کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلیوں میںحصہ لے رہا ہوں اور آج وارڈ نمبر 4سے ترنمول امیدوار گروداس سہا کی حمایت میں انتخابی مہم کی۔ میں نے اور وزیر غلام ربانی نے ایک ساتھ ریلی کی اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ ہماری لیڈر ایک ہے اوراس لیڈر کے ترقیاتی اصولوں پرچلتے ہوئے ہم عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ 

   انہوں نے کہاکہ آج کی ریلی کے دوران وارڈ نمبر 4کے لوگوں نے جو محبت اور حمایت پیش کی ہے اس سے یقینااندازہ ہوگیا ہے کہ وارڈ نمبر 4سے ترنمول امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔صرف یہی وارڈ نہیںبلکہ اسلام پور میونسپلٹی کے سبھی 17وارڈوں پر ترنمول کا قبضہ ہوگا۔ ایم ایل اے عبدالکریم چودھری نے کہاکہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی ہی واحد لیڈر ہےں جن کی نگرانی میں پورے بنگال میں ترقی ہورہی ہے۔گزشتہ اسمبلی چناﺅ میں پورے ملک کے لوگوں نے دیکھ لیا کہ کس طرح بی جے پی نے وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے خلاف بدزبانی کی تھی اورجواب میں ہماری لیڈر نے بی جے پی کو بری طرح شکست دی ۔آج پورے ملک میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے ترقیاتی منصوبوں کی تعریف ہورہی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad