تازہ ترین

Post Top Ad

اتوار، 20 فروری، 2022

محمد سلیم نے اسلام پور میونسپلٹی انتخابات کے لئے بایاں محاذ امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم کی

 

محمد سلیم نے اسلام پور میونسپلٹی انتخابات کے لئے بایاں محاذ امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم کی
محمد سلیم نے اسلام پور میونسپلٹی انتخابات کے لئے بایاں محاذ امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم کی

محمد سلیم نے اسلام پور میونسپلٹی انتخابات کے لئے بایاں محاذ امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم کی

  نیوزٹوڈے اردو:سی پی آئی ایم کے سنیئر لیڈر ورائے گنج لوک سبھاحلقہ سے سابق ایم پی محمد سلیم نے آج اسلام پور میونسپلٹی انتخابات کے لئے بایاں محاذ امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم چلائی ۔

  محمد سلیم نے آج وارڈ نمبر 1 سے سی پی آئی امیدوارشمشاد پروین ،وارڈ نمبر 2 سے سی پی آئی (ایم) امیدوار تیمیر رائے اور وارڈ نمبر 10 سے سی پی آئی (ایم) کے امیدوار فیروز احمد کی حمایت میں مہم چلائی۔ محمدسلیم نے کہاکہ عوام کی اچھی خاصی حمایت مل رہی ہے اور لوگ ترنمول اور بی جے پی سے بے زار ہیں اس لئے سی پی آئی ایم ان کے لئے بہترین آپشن ہیں۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس میونسپلٹی چناﺅ میں بایاں محاذ امیدواروں کو کامیابی ملے گی۔صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں محمد سلیم نے کہاکہ مودی حکومت ملک کی انشورنس، بینک اور ریلوے کوبیچ دی ہے اور ممتا بنرجی ہیلتھ اورایجوکیشن کوبیچ دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس بدعنوانی کے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ کٹ منی کے بغیر لوگوں کو کوئی خدمت نہیں ملتی ہے۔ اسلام پورمیونسپلٹی شہر بھر کے گندے کوڑے کے ڈھیر مچھروں کی افزائش گاہ بن چکی ہے۔ اس صورتحال میں اگر لوگ پرامن طریقے سے ووٹ ڈال سکیں تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ سی پی ایم امیدوار ترنمول کے خلاف جیت جا ئیں گے۔

   انہوں نے مزید شکایت کی کہ یہ سمجھنا بہت مشکل ہے کہ بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے کب کسی پارٹی میں شامل ہوں گے، کیونکہ وہ بی جے پی ایم ایل اے ایک ہی ہیں ۔ 

   اس موقع پر سی پی آئی اسلام پور لوکل کمیٹی کے سکریٹری پون یادو، سی پی ایم ایریا کمیٹی کے سکریٹری بکاش داس، سی پی ایم کے ضلع لیڈر سوپن گوہونیوگی اور فارورڈ بلاک لیڈر قمر الحق اور دیگر بایاں محاذ لیڈران موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad