تازہ ترین

Post Top Ad

پیر، 21 فروری، 2022

سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن میں دلال راج ختم ہوگا۔ گوتم دیب

سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن میں دلال راج ختم ہوگا۔ گوتم دیب
 سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن میں دلال راج ختم ہوگا۔ گوتم دیب


 سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن میں دلال راج ختم ہوگا۔ گوتم دیب

    نیوزٹوڈے اردو:آئندہ کل منگل کو سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے مستقبل کے میئر گوتم دیب حلف لیں گے۔ ملی جانکاری کے مطابق ان کے ساتھ چار لوگ حلف اٹھا سکتے ہیں۔ بعد میں چھ دیگر حلف اٹھائیں گے۔ اس وقت ترنمول کانگریس جلپائی گوڑی، دارجلنگ، کوچ بہار، علی پور دوار،اتردیناج پور، جنوبی دیناج پور اور مالدہ وغیرہ اضلاع میں میونسپلٹی انتخابات کے لئے بھرپور مہم چلا رہی ہے۔ گوتم دیب بھی مصروف ہیں۔ 

    آج ایک پریس کانفرنس میں گوتم دیب نے اپنی مصروفیات کے بارے میں بتاتے ہوئے اشارہ دیا کہ سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن بورڈ کی نوعیت کیا ہوگی۔گوتم دیب نے اشارہ دیا ہے کہ اس بار بورڈ اب تک کے بورڈ سے بہت مختلف ہوگا۔ سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن میں بدعنوانی ختم ہو جائے گی۔ کام میں شفافیت آئے گی۔ ہر کاﺅنسلر کو کام کرنا ہے۔

     گوتم دیب کے الفاظ میں سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن میں دلال راج کا خاتمہ ہوگا۔ ایسا لگتا ہے کہ ترنمول کانگریس کا بورڈ ان سبھی الزامات اور ناکامیوں کو دیکھتے ہوئے نئے خیالات اور نئے منصوبوں کے ساتھ تشکیل دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی اشارہ دیا ہے کہ سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کا کام شفاف ہوگا۔

    حلف لینے کے بعد گوتم دیب میونسپل انتخابات میں مصروف ہو جائیں گے۔ کوچ بہار، علی پور دوار، جلپائی گوڑی وغیرہ کے میونسپلٹی علاقوں میں ان کا انتخابی مہم کا پروگرام تیار کیا گیا ہے۔ ممکن ہے گوتم دیب آئندہ سنیچر کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔اس کا اعلان کیا جائے گا، ممکن ہے کہ کل ڈپٹی میئر کا اعلان نہ ہو۔کلکتہ سے واپسی کے بعد مستقبل کے میئر گوتم دیب پرجوش ہیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر منصوبے تیار کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ بورڈ کی تشکیل میں نئے اور پرانے لیکن تجربہ کار اور محنتی لوگوں کو ذمہ داری ملے گی۔

     گوتم دیب نے سخت الفاظ میں کہا ہے کہ سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن میں سنڈیکیٹ اور دلال راج ختم ہو جائے گا۔ کاﺅنسلر جس علاقے سے تعلق رکھتے ہیں، انہیں کام کرنا ہوگا۔ اپوزیشن پارٹی کو عزت ملے گی۔ سب کی رضامندی سے ہی کام ہو گا۔ عوام سرفہرست ہے اس بار بورڈ کی تشکیل میں انفرادی نہیں معیار اہم ہو گا۔ صحیح طریقے سے کام نہ کرنے والوں کو بلیک لسٹ کیا جا سکتا ہے۔ ہر ذمہ دار کو اپنے کام کا حساب دینا ہو گا۔

     گوتم دیب کے ان بیانات کے بعد بحث کا بازار گرم ہو گیا ہے۔ مختلف جماعتوں کی جانب سے ردعمل بھی آرہے ہیں۔ سی پی آئی (ایم) لیڈر جیوش سرکار نے کہا ہے کہ اگر وہ گوتم دیب کی بات کرتے ہیں تو سی پی آئی (ایم) ان کی حمایت کرے گی۔

    وہیں بی جے پی لیڈر شنکر گھوش نے کہا ہے کہ بڑے کام کرنا آسان ہے انہیں دکھانا بہت مشکل ہے۔ ہمیں امید کرنی چاہئے کہ گوتم دیب نے جو کچھ کہا ہے یا اپنے بورڈ کی نوعیت کے بارے میں اشارہ کیا ہے اس پر عمل کیا جائے گا۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یقیناً سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کی شبیہ بہتر ہوگی اور سلی گڑی شہر بھی خوبصورت نظر آئے گا۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad