| مولانا شاہد رضا خان مصباحی ڈپیوٹی میونسپل کمشنر کے عہدے پر فائز |
مولانا شاہد رضا خان مصباحی ڈپیوٹی میونسپل کمشنر کے عہدے پر فائز
(محمد احسان رضا مصباحی): ازہر ہند جامعہ اشرفیہ مبارک پور نے ملک و ملت کی خدمت کے لئے سیاسی، تجارتی، معاشرتی، صحافتی، طبی، عصری و دینی تعلیم کے میدان خدمات انجام دینے کے لئے کئی فرزندوں کو پیش کیا ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے، اس کے علاوہ بیرون ملک بھی کئی ایسے فارغین اشرفیہ ہیں جو مختلف شعبوں میں اپنی کارکردگی سے ملک عزیز ہندستان کے نام کو روشن کررہے ہیں۔
ان قابل فخر فرزندان اشرفیہ کی فہرست میں ایک نیا نام بھی شامل ہوگیا ہے، اور وہ ہیں گیا بہار کے رہنے والے مولانا شاہد رضا خان مصباحی۔۔۔
یوں تو UPSC 2018 کے نتائج میں 751واں رینک حاصل کرنے کی وجہ سے مولانا شاہد رضا خان مصباحی کی ہر طرف سے پذیرائی ہوئی تھی، جامعہ اشرفیہ مبارک پور سمیت کئی دینی، سماجی تنظیموں اور تعلیمی اداروں کی جانب سے مبارکبا پیش کئے گئے تھے۔
2018 سے اب تک تربیتی مراحل سے گزرنے کے بعد بالآخر مولانا شاہد رضا خان مصباحی ملک عزیز کے ایک دستوری (سمبیدھانک Constitutional ) عہدے پر فائز ہوگئے ہیں اور گزشتہ کل سمستی پور نگر نیگم کے ڈپیوٹی میونسپل کمشنر کے طور پر مولانا شاہد رضا خان مصباحی نے اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔
| مولانا شاہد رضا خان مصباحی Maulana Shahid Raza Khan Misbahi |
مولانا شاہد رضا خان مصباحی نے اپنے فیس بک پروفائل پر اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے پوسٹ کیا" Alhamdulillah Posted as Deputy Municipal Commissioner, Samastipur Nagar Nigam. Thanks to the Almighty."
"الحمداللہ سمستی پور نگر نیگم کے ڈپیوٹی میونسپل کمشنر کے طور پر فائز ہوگیا ہوں۔ اللہ عزوجل کا شکر ہے۔"
اس حصولیابی سے ان کے اہل خانہ اور اعزا و اقربا کے ساتھ ساتھ جملہ فرزندان اشرفیہ میں خوشی کا ماحول ہے، سبھی انہیں مبارکباد پیش کررہے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں