| انتخابات سے قبل اسلام پور کے کئی بی جے پی لیڈر ان ترنمول میں شامل |
انتخابات سے قبل اسلام پور کے کئی بی جے پی لیڈر ان ترنمول میں شامل
نیوزٹوڈے اردو:اتردیناج پور ضلع میں اسلام پور میونسپلٹی انتخابات سے عین قبل اسلام پور میں بی جے پی ڈسٹرکٹ کمیٹی اور ٹاون کمیٹی کے کئی لیڈران اور کارکنان حکمراں جمات ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔ ترنمول کانگریس کے ضلع صدر کنہیا لال اگروال نے پارٹی پرچم فراہم کرتے ہوئے ان سبھی کو اپنی پارٹی میں شامل کیا۔ ان لیڈروں کے ترنمول میں شامل ہونے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ اسلام پور میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ وہیں بی جے پی بیک فٹ پر آ گئی ہے۔
ادھرپارٹی لیڈر اور حامیوں کے دوسری پارٹی میں جانے کو لے کر بی جے پی لیڈروں اور حامیوں میں شدید غصہ ہے۔ اس سب کے لئے پارٹی قیادت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت اس کو روکنے کے لئے کوئی خاص قدم نہیں اٹھا رہی ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو بی جے پی کو انتخابات میں شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ بی جے پی سکریٹری کرن مہتو، بی جے پی کے ٹریڈرس سیل کے کنوینر سمن چودھری اور کمار ساہا بی جے پی چھوڑ کر ترنمول میں شامل ہونے والوں میں شامل ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں