تازہ ترین

Post Top Ad

اتوار، 13 فروری، 2022

7 سال کے لمبے ٹرائل کے بعد قتل کیس میں دو کو عمر قید کی سزا

7 سال کے لمبے ٹرائل کے بعد قتل کیس میں دو کو عمر قید کی سزا
 7 سال کے لمبے ٹرائل کے بعد قتل کیس میں دو کو عمر قید کی سزا

 7 سال کے لمبے ٹرائل کے بعد قتل کیس میں دو کو عمر قید کی سزا

نیوزٹوڈے اردو:اسلام پورمحکمہ عدالت کے جج نے قتل کے ایک معاملے میں دو ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق 2015 میں چوپڑہ تھانہ میں قتل کے ایک معاملے میں دو ملزمین تاپس مہنت اور کارتک مہنت کے خلاف شکایت درج کی گئی تھی۔

     تقریباً 7 سال تک جاری رہنے والی طویل سماعت کے بعد اسلام پور محکمہ عدالت میں سزا کا اعلان کیا گیا۔ سرکاری وکیل مختار احمد کے مطابق 24 مارچ 2015 کو تاپس مہنت اور کارتک مہنت نے سونا مہتو نامی نوجوان کو چوپڑہ تھانہ کے سبھاش نگر میں اس کے گھر سے اٹھایا۔ اگلی صبح سونا مہنت کو قومی شاہراہ کے کنارے سے شدید زخمی حالت میں برآمد کیا گیا۔ جب اسے اسلام پورمحکمہ اسپتال لایا گیا تو ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

     بعد ازاں مقتول کی والدہ نے ملزمین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا۔ عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد مقتول کے لواحقین کہہ رہے ہیں کہ یہ فیصلہ حق کی فتح، قانون کی فتح ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad