تازہ ترین

Post Top Ad

اتوار، 13 فروری، 2022

دارالعلوم فدایہ نوریہ پاچھورسیا کے ایک ہونہار طالب علم نے ایک نشست میں سنایا مکمل قرآن

    نیوزٹوڈے اردو:اسلام پور سے متصل پاچھو ر سیا میں واقع اہلسنت و جماعت کا ایک مرکزی و دینی ادارہ دارالعلوم فدائیہ نوریہ پاچھورسیا کے شعبہ حفظ کا ایک ہونہار 14 سالہ طالب علم حافظ محمد تعلیم الدین ابن محمد رفیق عالم پاچھو رسیا نے دارالعلوم کے اساتذہ، اراکین، معزز شخصیات و طلبہ کی موجودگی میں ایک نشست میںمکمل قرآن پاک سنا کر اپنے والدین اور دارالعلوم کا نام فخر سے اونچا کر دیا۔

     ایک نشست میں مکمل قرآن سنانا یہ پہلی بار نہیں، بلکہ یہ دارالعلوم کی سابقہ روایتوں میں سے ہے۔ امسال ہی حافظ نفیس و حافظ محمد گیسو دراز بھی اس سے پہلے مکمل قرآن پاک سنانے کا شرف حاصل کر چکے ہیں۔صبح ساڑھے چھ بجے سے قرآن کریم سنانے کا آغاز ہوا۔دوپہر ایک بج کر 35 منٹ تک مکمل کر دیا۔

دارالعلوم فدایہ نوریہ پاچھورسیا کے ایک ہونہار طالب علم نے ایک نشست میں سنایا مکمل قرآن
 دارالعلوم فدایہ نوریہ پاچھورسیا کے ایک ہونہار طالب علم نے ایک نشست میں سنایا مکمل قرآن

     اس موقع پر دارالعلوم کے سکریٹری ماسٹر محمد محبوب احمد، صدر انتظامیہ محمد اسحاق عالم و دیگر معزز شخصیات موجود تھے۔ دارالعلوم کے اساتذہ وطلبہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر دارالعلوم کے صدر المدرسین مولانا کمال اشرف نے کہاکہ حافظ قرآن ہونا بہت ہی اعزاز و اکرام کی بات ہے اور قیامت کے دن حافظ قرآن کے والدین کو تاج پہنایا جائے گا ۔

    دارالعلوم کے ناظم تعلیمات مفتی صابر عالم مصباحی نے کہا یہ دارالعلوم کے لئے بڑی خوشی کی بات ہے۔ آئندہ بھی اسی طرح کا اعزاز اس دارالعلوم کو حاصل ہوتا رہے گا۔ اس موقع پر خصوصیت کے ساتھ مولانا مجاہد عالم، مولانا فرید عالم، مولانا شہر یار نظامی، حضرت منظر صدیق، قاری محمد شمیم اختر رضوی اور طالب علم کے استاد خاص حافظ قاری امتیاز عالم بھی خاص طور پر موجود تھے۔

     سبھی نے طلبہ کے تابناک مستقبل کے لئے دعائیں کیں۔ان شاءاللہ آئندہ 25 فروری کو تقریب روحانی کے موقع پر ان مذکورہ طلبا کو اور مزید20 طلبہ کو دستار حفظ دی جائے گی۔ساتھ ہی 13 طلبہ کو عالمیت کی دستار دی جائے گی۔سکریٹری ماسٹر محبوب احمد نے سبھی عام وخاص سے تقریب روحانی کے موقع پر شرکت کی اپیل کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad