| بی جے پی میں کھل کر ناراضگی سامنے آئی، اپنے ہی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کی اپیل |
بی جے پی میں کھل کر ناراضگی سامنے آئی، اپنے ہی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کی اپیل
نیوزٹوڈے اردو:بی جے پی میں امیدوار کو لے کر تنازع اب بھی جاری ہے۔ مالدہ ضلع کے انگلش بازار میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 19 کے بی جے پی امیدوار کو خود پارٹی کے کارکنوں اور حامیوں کو دیوار پر لکھ کر ووٹ نہ دینے کی کال دی گئی ہے۔ یہ احتجاج کسی دوسرے وارڈ سے امیدوار کھڑا کرنے کی وجہ سے ہے۔ بی جے پی کے امیدوارکا دعویٰ ہے کہ اس کا اثر ووٹنگ پر پڑے گا۔
کچھ لوگوں نے یہ کام ترنمول کے ساتھ مل کر کیا ہے۔ پارٹی اسے خارج کر دے گی۔ یہ باتیں جنوبی مالدہ تنظیمی ضلع بی جے پی کے صدر پارتھا سارتھی گھوش نے کہیں۔
اس سلسلے میں ضلع ترنمول کے صدر عبدالرحیم بخشی نے کہا کہ مالدہ میں بی جے پی کا کوئی وجود نہیں ہے۔ ریاستی حکومت کی ترقی کی بنیاد پر سبھی وارڈوں میں ترنمول کی جیت ہوگی۔واضح رہے کہ بی جے پی نے وارڈنمبر 18 سے تعلق رکھنے والے روہت ہلدار کو 19 نمبر وارڈ سے امیدوار بنایا ہے اور اس کو لے کر بی جے پی میں بے اطمینانی ہے۔ ادھروارڈ نمبر19 کے بی جے پی کے کارکنوں اور حامیوں نے الزام لگایا کہ جس کو ہم نے امیدوار بنانے کا کہا تھا اسے امیدوار نہیں بنایا گیا۔ اس لئے باہر کے امیدوار کو ایک ووٹ بھی نہیں ملے گا۔
بی جے پی امیدوار کو جمہوری طریقے سے شکست دی جائے گی۔ اس کے خلاف دیوار لکھ کر احتجاج کیا جارہاہے۔ یہی نہیں سوشل میڈیا کے ذریعے روہت کو ووٹ نہ دینے کااعلان کیاگیا۔اس سلسلے میں اس وارڈ کے بی جے پی امیدوار روہت ہلدار نے بتایا کہ وہ مختلف سماجی خدمت کے کاموں سے وابستہ ہیں اور اسی وجہ سے وارڈ 19 کے لوگ انہیں جانتے ہیں۔ پارٹی نے انہیں اہل سمجھا ہے، اسی لئے انہیں اس وارڈ سے امیدواربنایا گیا ہے۔ حالانکہ اس نے یقینی طور پر قبول کیا ہے کہ اس سے ان کے ووٹ پر اثر پڑے گا۔
مالدہ ضلع بی جے پی صدر پارتھا سارتھی گھوش نے الزام لگایا کہ اس کے پیچھے ترنمول کی سازش ہے۔ یہ کام وارڈ کے کچھ بی جے پی اہلکاروں کو بھڑکا کر کیا جا رہا ہے۔ 2015 کے انتخابات میں یہاں سے بی جے پی امیدوار کو صرف 100 ووٹوں سے شکست ہوئی تھی اور ایم ایل اے الیکشن میں بی جے پی یہاں سے آگے تھی۔ پارٹی کے خلاف کام کرنے والوں کو پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔
اس سلسلے میں ضلع ترنمول کانگریس کے صدر عبدالرحیم بخشی نے بتایا کہ مالدہ میں بی جے پی کا کوئی وجود نہیں ہے۔ ان کی یہاں کوئی تنظیم نہیں ہے۔ اس لئے ان کے اپنے امیدوارکی مخالفت ہورہی ہے اور یہ بی جے پی کاپراناکلچر ہے۔ اس بارے میں ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ہم عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ ہم سبھی وارڈز میں جیتیں گے،ہمیںامید ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں