| وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی تین روزہ شمالی بنگال پر سلی گوڑی پہنچیں |
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی تین روزہ شمالی بنگال پر سلی گوڑی پہنچیں
نیوزٹوڈے اردو:شمالی بنگال کے تین روزہ دورے پر آج سہ پہر کووزیراعلیٰ ممتابنرجی سلی گوڑی پہنچیں۔وہ آج کلکتہ سے باگڈوگرا ہوائی اڈے پر اترےںاور سیدھے یاٹ گھاٹ پہنچیں۔ جہاںوزیراعلیٰ نے بابا پنچانن ورما کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے منیشی پنچانن ورما کے مجسمہ پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے منشی پنچانن ورما کو ایک عظیم شخصیت قرار دیا اور سماج کے تئیں ان کے خصوصی تعاون پر روشنی ڈالی، اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ نے لوگوں سے منشی پنچانن ورما کے اصولوں پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ سلی گوڑی شہر کے موجودہ مسائل کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں ان کے جلد حل کے بارے میں بات کی۔
انتظامیہ افسران اور عوامی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سلی گوڑی میں ٹرافک جام ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے جسے فوری طور پر حل کیا جانا چاہئے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کو کلکتہ میونسپل کارپوریشن کی طرح جگمگائے گا اوریہاں چہارطرقہ ترقی ہوگی۔
وزیراعلیٰ نے سلی گوڑی کے لوگوں کو یہ بھی یاد دلایا کہ انہوں نے سلی گوڑی، دارجلنگ اور جلپائی گوڑی کے ساتھ ساتھ علی پور دوار اور کوچ بہار اضلاع میں کیا ترقی کی ہے۔ سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن میں پہلی بار ترنمول کانگریس کی تاریخی جیت سے خوش پارٹی سپریمو اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ جیت کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ ملک کی ہمہ گیر ترقی کے لئے متحد ہو کر کام کریں۔
ادھروزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا سلی گوڑی کا دورہ ایسے وقت میں جب سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں ترنمول کانگریس نے کافی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔ حالانکہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کوچ بہار کے دورے پر ہیں، لیکن وہ سلی گوڑی میں رات قیام کریں گی۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کوچ بہار میں منعقد ہونے والے ماگھ پورنیما میلے میں شرکت کے لئے آ رہی ہیں۔ وہ جی سی پی اے کے پروگرام میں بھی حصہ لیں گی۔آج سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن الیکشن کا نتیجہ آ گیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے توقع سے زیادہ کارکردگی دکھائی ہے۔
تاہم ترنمول کانگریس لیڈران بورڈ کی تشکیل پر پوری طرح قائل تھے۔ الیکشن سے پہلے گوتم دیب نے بھلے ہی دعویٰ کیا ہو کہ ترنمول کانگریس 40 سے زیادہ سیٹیں جیت رہی ہے، لیکن انہیں خود اندازہ نہیں تھا کہ ٹی ایم سی اتنی بڑی جیت حاصل کرے گی۔ سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے کل 47 وارڈوں میں سے 37 وارڈوں میں ٹی ایم سی نے اپنی جیت کا جھنڈا لہرایا ہے۔ سی پی ایم کو 4، بی جے پی کو 5 اور کانگریس کو 1 سیٹ ملی ہے۔
ترنمول کانگریس 2015 کے سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں بھی اتنی بڑی کامیابی حاصل نہیں کر پائی تھی۔ اس وقت ترنمول کانگریس کو 17، سی پی ایم کو 23 اور کانگریس کو 4 سیٹیں ملی تھیں۔ وہیں بی جے پی نے 2 سیٹیں جیتی تھی۔ اگر تقابلی مطالعہ کیا جائے تو بایاں محاذ کا وجود پسماندہ ہے۔ ساتھ ہی کانگریس بھی اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ بی جے پی کو 3 سیٹوں کا فائدہ ضرور ملا ہے لیکن پارٹی کے بڑے بڑے لیڈر بھی منہدم ہو گئے۔ ان میں سلی گوڑی کے ایم ایل اے شنکر گھوش کے علاوہ نانٹو پال بھی الیکشن ہار گئے۔ بی جے پی کے لئے یہ یقیناً ایک حیران کن اور ناقابل یقین واقعہ ہے۔
اشوک بھٹاچاریہ کے الیکشن ہارنے کے بارے میں سب سے بڑا واقعہ کہا جا سکتا ہے۔ شاید کوئی یقین نہ کر سکے کہ اشوک بھٹاچاریہ الیکشن ہار جائیں گے۔ اشوک بھٹاچاریہ سی پی آئی (ایم) کے سینئر اور تجربہ کار لیڈر ہیں۔ سلی گوڑی کے میئر رہ چکے ہیں۔ اتنے مضبوط لیڈر کا الیکشن ہارنا واقعی ایک حیران کن واقعہ ہے۔ کلکتہ میں جیسے ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سلی گوڑی میں ترنمول کی کلین سویپ کی خبر سنی،
انہوں نے سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے نئے میئر کے طور پر گوتم دیب کے نام کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کئی بار کہہ چکی ہیں کہ سلی گوڑی کی ترقی کے لئے بورڈ صرف ترنمول کانگریس کو ہی تشکیل دینا چاہیے۔ سلی گوڑی کے لوگوں نے ان پر بھروسہ کیا ہے۔اب سلی گوڑی میں ٹی ایم سی کا بورڈ بننے جا رہا ہے۔ اس لئے توقع کی جانی چاہیے کہ یہاں کی ترقی بھی تیز رفتاری سے ہوگی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جلد ہی سلی گوڑی میں ہوں گی۔ ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ ممتا بنرجی نہ صرف سلی گوڑی کے لوگوں سے اظہار تشکر کریں گی بلکہ کچھ اعلان یا یقین دہانی بھی کر سکتی ہیں۔ تاہم یہ سب مستقبل کے رحم میں ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں