| سورجاپور بازار میں سلطان الہند غریب نواز کانفرنس کا انعقاد |
سورجاپور بازار میں سلطان الہند غریب نواز کانفرنس کا انعقاد
نیوزٹوڈے اردو:ہرسال کی طرح امسال بھی اتردیناج پور ضلع کے سورجاپور بازار میں سلطان الہند غریب نواز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ تاریخ وصال کی مناسبت سے خواجہ غریب نواز کے علاوہ دو عظیم بزرگ حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور محدث اعظم ہند علامہ سید شاہ محمد اشرفی علیہ الرحمہ کے بھی خاص تذکرے ہوئے۔
مفتی صابررضامحب القادری نعیمی نے کہا کہ حضرت امام جعفر صادق خواجہ غریب نواز کے اجداد میں سے اور ائمہ اہل بیت میں سے سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پرپوتے ہیں، اور محدث اعظم ہند خواجہ غریب نواز کی نسل اور ان کے سلسلہ چشتیہ کے کامل شیخ، خاند ان اشرف کے چشم وچراغ اور اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی کے شاگرد گذرے ہیں، ان تینوں بزرگوں کی نسبت نے کانفرنس کی روحانیت کو مزید دوبالا کردیا،
مفتی صاحب نے حجاب پردہ کی اہمیت پر قرآن وحدیث اور آئین ہند کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا مذہبی آئینی حق ہے، جو کسی صورت ہم سے نہیں چھینا جا سکتا،ہماری بہن مسکان نے شرپسندوں کو بتادیا ہے ہم مرے نہیں ہیں،اور توحید اور حیا کی امانت جو میرے خواجہ نے دی ہے ہم اسے ضائع نہیں ہونے دیں گے،توحید کی امانت سینوں میں ہے ہمارے آساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہماراانہوںنے مزید کہا کہ بے پردگی بے حیائی زنا وغیرہ کے محرکات واسباب میں سے ہیں، قرآن نے مرد و عورت دونوں کو پردہ کرنے کا حکم دیا ہے لہذا عورت کے ساتھ مرد بھی اپنی نگاہ شرمگاہ کی حفاظت کرے، اور اسلام و حجاب کے دشمنوں کو خاموش جواب دیں، اس کی بہتر صورت یہی ہے کہ آپ اپنے گھر کی بہو بہن بیوی بیٹیوں کو پردہ حیا کا پابند کریں۔مولانا آل مصطفیٰ محمد میاں بستاڈانگی، مولانا مزمل حسین رضوی کسیہ، مولانا صلاح الدین قادری سورجاپور کے بھی خطابات ہوئے۔
مولانا آل مصطفیٰ محمد میاں بستاڈانگی نے کہا کہ ہم خواجہ کے بسائے ہوئے ہیں ہمیں کوئی بھی طاقت یہاں سے نہیں اٹھا سکتی۔ مولانا مزمل نے کہا ہم زندگی دوسرے تمام معاملات میں سمجھوتہ کر سکتے ہیں لیکن اپنے دین ایمان وعقائد میں کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرسکتے، مولانا صلاح الدین قادری نے درود شریف کے فضائل اور خواجہ غریب نواز کی عظمت پر گفتگو کی، مولانا دلکش رضا مولانا نعیم رشیدی قاری نورالحسن نے نعت و منقبت پڑھے۔
بزرگ عالم دین مولانا فہیم مصباحی صاحب بستاڈانگی نے اختصار کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دئے۔ مولانا وسیم احمد مصباحی ڈائٹن، مولانا جمیل اختر وکیل ٹولہ، مولانا اسلام الدین ،مولانا غلام ارشد ،مولانا انیس عالم ،حافظ جنید اختر ،قاری شاہ عالم اور طلبہ مدارس نے زینت بخشی کا کام کیا کثیر تعداد میں عوام وخواص نے شرکت کرکے اپنے خواجہ کو محبتوں کا خراج پیش کئے۔صلاة وسلام قل شریف اور مولانا محمد میاں صاحب کی دعا پر کانفرنس کا اختتام ہوا۔
اس عظیم تقریب کے سنوارنے میں سورجاپور بازار پچھم پالی کے تمام لوگ شریک تھے۔خواجہ مزمل حسین روکی ڈیلر ، جمیل اختر، شکیل خان، مستقیم بھائی، ڈاکٹر مشفق، جناب نور اسلام، اسلام الدین صاحب توقیر صاحب، ڈاکٹر ابوالکلام صاحب، نسیم اختر علاو الدین وغیرہ پیش پیش تھے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں