تازہ ترین

Post Top Ad

جمعہ، 18 فروری، 2022

محبت کے لئے ہندستان سے بنگلہ دیش پہنچی ہندستانی لڑکی کوبنگلہ دیشی پولس نے کیاگرفتار

محبت کے لئے ہندستان سے بنگلہ دیش پہنچی ہندستانی لڑکی کوبنگلہ دیشی پولس نے کیاگرفتار
 محبت کے لئے ہندستان سے بنگلہ دیش پہنچی ہندستانی لڑکی کوبنگلہ دیشی پولس نے کیاگرفتار


 محبت کے لئے ہندستان سے بنگلہ دیش پہنچی ہندستانی لڑکی کوبنگلہ دیشی پولس نے کیاگرفتار

    نیوزٹوڈے اردو:محبت کی خاطر غیر قانونی طور پر ہندستان کی سرحد عبور کرکے بنگلہ دیش کے شہر پنچ گڑھ پہنچی ہندستانی لڑکی کو بنگلہ دیش پولس نے گرفتارکرلیا ۔ ہندستانی لڑکی کی شناخت خوش نما (18سال) کے طورپرہوئی ہے اور وہ اتر دیناج پور ضلع کے گوالپوکھر تھانہ کے تحت ہریانہ گاوں کی رہنے والی ہے۔

    بنگلہ دیش کے پنچ گڑھ میں تیتولیہ ماڈل پولس اسٹیشن کے افسر انچارج (او سی) ابو سعید میاں نے گزشتہ رات 8 بجے کیس کی تصدیق کی۔ اس سے پہلے دن میں پولس نے اسے بنگلہ دیش کے تیتولیہ میں صدر سنگھ کے سردار پاڑ ہ گاوں کے ایک گھر سے گرفتار کیا تھا۔ جانکاری کے مطابق زیر حراست ہندستانی لڑکی کا گھر ہندستان کی ریاست مغربی بنگال کے اتردیناج پور کے گوالپوھربلاک کے کے گاوں ہریانہ میں ہے۔ وہ اس علاقے کے اسرائیل حسین کی بیٹی ہے۔

     اس دوران عاشق عبدالطیب عرف رقیب (21سال) اپنی محبوبہ خوش نما (18سال) کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی اسے بچانے تھانہ پہنچ گیا۔عبد الطیب بنگلہ دیش کے ضلع ٹھاکرگاو¿ں کے بلیا ڈانگی علاقے میں رہنے والا اسرائیل کا بیٹا ہے۔ پولس کے مطابق گزشتہ بدھ کو(16 فروری) کی رات پنچ گڑھ کے تیتولیہ تھانہ علاقے کے سرحدی علاقے سے ہوتے ہوئے خوشنامہ ہندستان سے بنگلہ دیش گئی تھی۔ بنگلہ دیش میں داخل ہونے کے بعد ہندستانی لڑکی کی ملاقات تیتولیہ کے صدر سنگھا کے گاوں سردار پاڑہ کے حسین الرحمان نامی شخص سے ہوئی۔ 

    بعد ازاں وہ لڑکی کو اپنے گھر لے گیا۔ گزشتہ کل دوپہرکو تیتولیہ ماڈل تھانہ کی پولس نے ہندستانی لڑکی کو گرفتار کر لیا اور تھانہ لے گئی۔ یہ جان کر کہ اس کی محبوبہ خوش نما بنگلہ دیش کے ضلع پنچ گڑھ کے تیتولیا آئی ہے، عاشق عبدالطیب عرف رقیب بھی تیتولیہ تھانہ پہنچ گیا۔ تیتولیہ ماڈل تھانہ کے افسر انچارج (او سی) ابو سعید میاں نے کہاکہ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہمیں جانکاری ملی تھی کہ سردار پاڑہ گاوں کے ایک گھر میں ایک ہندستانی لڑکی موجود ہے۔ اسے گرفتار کیا گیا۔

     ایک ٹپ آف پولس اسٹیشن لے جانے کے بعد بارڈر گارڈ نے بنگلہ دیش (بی جی بی) کو مطلع کیا اور دوپہر میں انہوں نے ہندستان کے ہفتیہ گچھ بربلا سرحد کی زیرو لائن پر ہندستانی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ساتھ فلیگ میٹنگ کی۔ انہیں ہندستان بھیجنے کا عمل آج صبح 10 بجے فلیگ میٹنگ کے ذریعہ جاری ہے۔ عاشق اور معشوقہ فی الحال تھانہ میں پولس کی حراست میں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad