تازہ ترین

Post Top Ad

جمعہ، 11 فروری، 2022

جمعیة علمائے ہند کی جانب سے سینکڑوں ساڑیوں کی تقسیم

جمعیة علمائے ہند کی جانب سے سینکڑوں ساڑیوں کی تقسیم
 جمعیة علمائے ہند کی جانب سے سینکڑوں ساڑیوں کی تقسیم

 جمعیة علمائے ہند کی جانب سے سینکڑوں ساڑیوں کی تقسیم

    نیوزٹوڈے اردو:یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جمعیت علمائے ہند ہمارے اکابر و اسلاف کی ایک ایسی تنظیم ہے جو ہر مشکل وقت میں مصیبت زدہ اور ضرورت مندوں کے ساتھ کھڑی رہتی ہے، اور حتی الامکان فوری طور پر ضرور متاثرین کی مدد کرتی ہے، اور ان شاءاللہ جمعیت کا یہ عزم ہے کہ وہ ہر مشکل سے مشکل ترین وقت میں چاہے حالات کیسی بھی ہو، وہ میدان عمل میں قومی، سماجی، دینی، وملی خدمات کو انجام دیتے رہیں گے۔ 

جمعیة علمائے ہند کی جانب سے سینکڑوں ساڑیوں کی تقسیم
 جمعیة علمائے ہند کی جانب سے سینکڑوں ساڑیوں کی تقسیم

    سماجی فلاح و بہبودکا بنیادی مقصد معاشرے کے محتاجوں، بے کسوں، معذوروں، یتیموں، بیواوں، اور بے سہارا افراد کی دیکھ بھال ہے، اور یہ مقصداسی صورت میں حاصل ہو سکتا ہے جب ایسے لوگوں کی ضرورت کا خاتمہ کرکے معاشرے میں دولت و ضرورت کے درمیان توازن پیدا کیا جائے اور معاشرے سے غربت و افلاس کا خاتمہ کرنے کے لئے اپنا مال خرچ کرکے ضرورت مندوں کی ضروریات کو پوری جائے۔

    الحمد للہ! انتہائی فرحت وشادمانی کی بات ہے کہ جمعیت علمائے ہند کی جانب سے اپنی سابقہ روایات کے مطابق پھر ایک بار مالن گچھ ویسٹ بنگال میں عمدہ قسم کی بنارسی سیکڑوں ساڑیاں ضرورت مندوں کے درمیان تقسیم کی گئی۔ امداد تقسیم کے وقت قاری نوشاد عالم آرگنائزر جمعیةعلمائے ہند، قاری جاوید اقبال جنرل سیکریٹری جمعیةعلمائے پوٹھیا ضلع کشن گنج، مفتی اسعد قاسمی ترجمان جمعیت علما ئے پوٹھیا ضلع کشن گنج،مولانا محمد حذیفہ صاحب، شیخ الحدیث مدرسہ قاسم العلوم منجھوک اورمولانا عبدالحمید صاحب مالن گچھ موجود تھے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad