تازہ ترین

Post Top Ad

جمعہ، 11 فروری، 2022

دن ہاٹا میونسپلٹی الیکشن میں ترنمول کے امیدوار 16 میں سے 12 وارڈوں میں بلا مقابلہ منتخب

    نیوزٹوڈے اردو:کوچ بہار ضلع کے دن ہاٹا میونسپلٹی کے 16 وارڈوں میں سے 12 وارڈوں میں ترنمول کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ دن ہاٹا محکمہ کے ایس ڈی او رانابشواس نے بتایا کہ دن ہاٹا میونسپلٹی کے وارڈ 6، 8 اور 10 میں انتخابات ہوں گے، 12 تاریخ تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ آج پرچہ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا دن تھا۔

     جانچ شروع ہونے سے پہلے سی پی ایم نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ وہ الیکشن سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 4 وارڈوں میں ان کے امیدوار اپنے پرچہ نامزدگی واپس لے لیں گے۔ دوسری جانب بی جے پی کے امیدوار نے 8 وارڈوں میں پرچہ نامزدگی جمع کرائے تھے جن میں سے 5 کے پرچہ نامزدگی منسوخ کر دئے گئے۔

     ابھی تک وارڈ 6، 8، 10 کی جانچ مکمل نہیں ہوئی ہے تاہم جس طرح سے ترنمول کانگریس نے 16 میں سے 12 وارڈوں میں بلامقابلہ کامیابی حاصل کی ہے، اس سے صاف ہے کہ دننہاٹا میونسپلٹی میں ترنمول کانگریس ہی بورڈ تشکیل دے گی۔ دوسری طرف دن ہاٹا کے ایم ایل اے اودےن گوہا نے کہا کہ یہ جیت خوشی کی جیت ہے۔ ہمارا ہدف 16 سیٹوں پر قبضہ کرنا ہے۔ ہمیں 12 سیٹیں مل چکی ہیں اور باقی 4 سیٹیں بھی ہمارے قبضے میں آ جائیں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad