| رمضان علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شرشی سینئر مدرسہ کے فٹبال گراونڈ میں کھیلاگیا |
رمضان علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شرشی سینئر مدرسہ کے فٹبال گراونڈ میں کھیلاگیا
نیوزٹوڈے اردو: اسلام پور محکمہ کے شرشی اصلاح المسلمین سینئر مدرسہ کے فٹبال گراونڈ میں رمضان علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا،جس میں دلکولہ آر آر کلب اور کریم پور اسمارٹ بوائز سنگھانے حصہ لیا ۔میچ کے اختتام پر دلکولہ آر آر کلب کو اونر اور کریم پور اسمارٹ بوائز سنگھا کو رنر علان کیا گیا ۔ٹورنامنٹ کمیٹی کے سکریٹری پربھاس چندرا سنگھ نے بتایا کہ رنر کریم پور اسمارٹ بوائز سنگھا کو ایک ٹرافی اور (40000)چالس ہزار روپئے کا چیک اور دلکولہ آر آر کلب کو ایک بڑا ٹرافی اور ( 50000)پچاس ہزار روپیہ کا چیک دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ دلکولہ آر آر کلب کے کپتان راہول امین کو مین آف دی میچ کے طور پر (4000)چار ہزار روپیہ اور مین آف دی سیریز کے لئے (6000)چہ ہزار روپیہ دیا گیا ہے ۔
| رمضان علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شرشی سینئر مدرسہ کے فٹبال گراونڈ میں کھیلاگیا |
اس موقع پر سابق ایم ایل اے علی عمران رمض عرف وکٹر اور گوالپوکھر 2نمبر پنچایت سمیتی کے سابق صدر محمد محسن رحمانی بھی موجود تھے۔موجودہ ایم ایل اے منہاج العارفین آزاد، پنچایت سمیتی کے موجودہ سبھاپتی سبستا سنگھ، بی ڈی او کنہیا کمار رائے، کسی بھی پنچایت پردھان، یہاں تک کہ گزشتہ اسمبلی الیکشن اور کسان تحریک میں وکٹر کا سایہ دار ساتھی بھی آج اس رمضان علی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں نظر نہیں آئے۔
رمضان علی میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین علی عمران رمض نے بتایا کہ 1995 سال میں اس وقت کے ایم ایل اے حافظ عالم سیرانی نے اس ٹورنمنٹ کا شروعات کیا تھا۔اس وقت سے رواج کے مطابق مقامی ایم ایل اے، پنچایت سمیتی کے صدر، بی ڈی او، پنچایت پردھان اور دیگر معززین کو اس کھیل میں مدعو کیا جاتا ہے ۔اس بار بھی ان سبھی اراکین کو خصوصی طور پر موجودہ ایم ایل او کو چیف گیسٹ کے طور پر دعوت دی گئی تھی لیکن اگر کوئی نہ آے تو وہ اسکی مرضی، حالانکہ انہیں چاہیے تھا کہ وہ عوامی نمائندے کے طور پر آتے یا ان کی کوئی نمائندہ بھیجتے یا فون پر بتاتے ان کے حاضر نہ ہو نے وجہ لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا یہ ان کی تعلیمی کمی کی وجہ ہو سکتی ہے ۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں